| | | | | | |

شان مسعود کی اہم موڑ پرواپسی،ایک سابق کپتان کے لئے کوششیں،کرک اگین خبر درست

عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شان مسعود کی واپسی،ایک اور سابق کپتان کو سلیکٹ کروانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں لیکن اس حوالہ سے کرک اگین اتفاق نہیں کرتا ہے،اس لئے کہ اس وقت قومی ٹیم میں شرکت کا مطلب ورلڈ ٹی 20 میں ممکنہ شرکت ہوسکتی ہے۔

سب سے پہلے آپ کے ریکارڈ کے لئے کرک اگین اپنی 31 اگست 2022 کی خبر کا حوالہ بھی دے گا،ساتھ میں اس نیوز کا ایک حصہ دوبارہ کاپی کرے گا۔

آج ایک ون ڈے،قومی ٹی 20 کے 2 میچز،شان مسعود پاکستانی ٹیم، میں واپس

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی آخری پرفارمنس جو بھی ہو،لیفٹ ہینڈ اوپنر شان مسعود کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں۔انگلینڈ میں کامیاب کائونٹی کرکٹ کھیل کر واپسی کرکے قومی ٹی 20 کپ میں شاندار انٹری کے ساتھ انہوں نے اپنا کیس اور اچھا کیا ہے۔سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کے میچ میں شان مسعود نے36 بالز پر 54 اسکور بنائے۔شان مسعود کو انگلینڈ کے خلاف ہوم میدانوں میں 7 ٹی 20 میچزمیں کھلایا جائے گا،انہیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ممکن ہے کہ وہ ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہوں۔

کرک اگین نے لکھا تھا کہ  ایشیا کپ میں جو بھی نتیجہ ہو،شان مسعود کی قومی ٹیم  میں واپسی یقینی ہے۔اس لئے اب جب کہ پاکستان ایشیا کپ فائنل ہارا ہے،۔پورے ایونٹ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن  ناکام رہی،اوپنرز بھی فلاپ ہیں۔فخرزمان بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔

ایسے میں گزشتہ ایک سال سے قومی ٹیم ٹی 20 کپ،پی ایس ایل،انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ،فرسٹ کلاس کرکٹ ودیگر فارمیٹ میں رنزکے انبار لگاتے رہے ہیں،دوسرا قومی ٹی 20 کپ آگیا،مسلسل اسکور جاری ہیں۔ایسے میں قومی سلیکٹرز نے انہیں ریڈار میں شامل کرلیا ہے۔وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز،نیوزی لینڈ کے 3 ملکی ٹی 20 کپ اور آسٹریلیا کے ٹی 20 ورلڈکپ کے پلان میں شامل ہوگئے ہیں۔

ایک اور سابق کپتان سرفراز احمد  کی سلیکشن کی کاوشیں ہیں۔وہ قومی ٹی 20 کپ میں 50 کے قریب کی اوسط سے 200 کے قریب اسکور  کرچکے ہیں۔

قومی ٹیم میں شامل اس وقت آصف علی،خوشدل شاہ اور افتخار احمد کے ساتھ فخرزمان کی جگہ خطرے میں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *