| | | | | | | | |

ٹی 20ورلڈ کپ ،انگلینڈ کوبھی پاکستانی مسئلہ،ویسٹ انڈیز ہمیشہ کامیاب،آج پھر امتحان

کرک اگین اسپیشل ڈیسک

یہ سامنے کی بات ہے۔آخری ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 کا فائنل تھا۔آخری اوور تک  میچ انگلینڈ کے ہاتھوں میں تھا۔ایسے میں بین سٹوکس کے اوور میں چھکوں کی برسات ہوگئی۔انگلش ٹیم کو سکتہ سا ہوا۔ویسٹ انڈیز ایک بار پھر ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بن گیا تھا۔انگلینڈ ہاتھ ملتا رہ گیا تھا۔ٹرافی اس کے ہاتھوں سے پھسل کر نکل گئی تھی۔

ایک اور بات بھی اہم ہے۔2007سے 2021 آگیا۔انگلینڈ اس فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے سامنے بے بس ہے۔اوور آل میچز کا ریکارڈ ہی یہ چغلی کھانے کو کافی ہے۔18 میچز ہوچکے ہیں۔ان میں سے 11 میں ویسٹ انڈیز کا میاب ہوا۔انگلینڈ کو صرف 7 میں فتح ملی ہے۔

اور یہ بات تو کبھی بھلانی والی نہیں ہوگی کہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ ہسٹری میں کبھی نہیں جیتا ہے۔اب بات ایک یا 2 میچزکی نہیں ہے بلکہ 5 میچزکی ہے اور پاکستان کی بھارت کے خلاف یہی مشترکہ دکھ بھری کہانی ہے۔ایسے میں انگلینڈ ٹی 20 رینکنگ میں کہیں پر بھی ہو۔5 شکستوں کی تاریخ،کبھی نہ جیت سکنے کا ڈر بھی تو سوار ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی اصل جنگ آج سے،پہلا میچ ہی بڑا،پروٹیز کو کینگروز پر انوکھی سبقت

ایک اور بات بھی دیکھ لیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دبئی میں اب تک 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں اور 2016 میں دونوں میچزپاکستان سے ہارے تھے۔انگلینڈ نے اس کے مقابل پاکستان کے خلاف 2010سے2015 کے مابین دبئی میں جو6 میچز کھیلے ہیں۔4 جیتے ہیں اور 2 ہارے ہیں ،یہ بھی پاکستان کے خلاف تھے۔اب ان حالات میں کیا سوچا جائے گا

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر 12 کے گروپ 1 کا یہ دوسرا میچ ہوگا جو آج 23 اکتوبر کی رات 7 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں ویہ پاور نہیں ہے۔وہ زور نہیں ہے کہ وہ اس بار بھی یہ سب بہتر کرسکے۔ٹیم میں زیادہ تر بوڑھے پلیئرز ہیں۔پھر گزشتہ 2 سالہ ریکارڈ خراب ہے۔اس کے مقابلہ میں انگلینڈ کی پوزیشن،پلیئرز ریٹنگ اور حالیہ کارکردگی بہتر ہے۔اس میچ کے لئے انگلش ٹیم فیورٹ ہوگی۔

مزیداری والی بات ایک ہی ہے کہ کیا انگلینڈ ورلڈ ٹی کپ کی روز اول سے چلتی تاریخ بدل سکے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ اپنے نام کرسکے گا۔نارمل حالات،اچھی پرفارمنس کے باوجود کیا وہ تاریخ کا دھارا موڑ سکے گا۔یہ بلین ڈالرز کا سوال ہے۔اچھے دنوں میں بھی اگر یہ نہ ہوا اور ویسٹ انڈیز پھر جیت گیا تو تقین رکھیں کہ اگلے روز پاکستان بھی بھارت کے خلاف ہارنے کی روایت بدل نہیں سکے گا اور انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو مات دے دی تو پھر سوچا جاسکتا ہے کہ شاید پاکستان کے لئے بھی ورلڈ کپ تاریخ کے اوراق الٹے چل پڑیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *