| | | | | | | | | | |

مسلسل 7 واں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والے 6 خوش قسمت پلیئرز،پاکستان شامل ؟

کرک اگین تحقیقاتی سیل

اگر آپ سے یہ سوال ہو کہ ورلڈ ٹی 20 کپ کا کون سا ایڈیشن ہورہا ہے تو اس کا سادہ سا آسان جواب ہوگا کہ ساتواں،جگہ جگہ اس کا ذکر ہے۔ورلڈ کپ کی طرح ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ زیادہ پرانی نہیں ہے۔پھر بھی 14 سالہ تاریخ میں کھیلے گئے 6 ایونٹس ایک وزن رکھتے ہیں۔اس دوران کئی پلیئرز آئے اور گئے لیکن چونکہ تاریخ 14 سال کی ہے اور اچھا پلیئر 18 سے 20 سال کا کیریئر گزار ہی جاتا ہے۔آپ سمجھ گئے ہونگے کہ اگلا سوال کیا ہونے لگا ہے۔

ٹیسٹ میچ بحال،اسپنر فٹ،ٹی 20 کپ سے پلیئر ریٹائر،گنگولی کے 3 دلچسپ بیانات،چند خبریں

سوال یہ ہے کہ 7ویں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں کتنے ایسے پلیئرز شامل ہیں کہ جنہوں نے  اب تک گزشتہ 6 ایونٹس تسلسل کے ساتھ کھیلے ہوں اور انہیں چھٹی بار یہ اعزاز حاصل ہورہا ہو۔ویسے تو 50 اوورز کا ورلڈ کپ ہر 4 سال بعد ہوتا ہے۔2 پلیئرز اس کے بھی ایسے گزرے ہیں کہ انہوں نے 6 ورلڈ کپ کھیلے۔ایک پاکستان کے جاوید میاں داد اور دوسرے بھارت کے سچن ٹنڈولکر ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 کا 7واں ایڈیشن ہے،اتفاق سے مسلسل ساتواں ایونٹ کھیلنے والے پلیئرز کی تعداد  6 ہی ہے۔یہ ایک جواب ہوا۔اب اس سے اگلے سوال کا جواب بھی اہم ہوگا کہ وہ پلیئرز کون سے ہیں۔کس ملک کے ہیں۔کیا کسی ملک کے ایک سے زائد پلیئرز بھی ہیں؟ممکن ہے کہ آپ کے ذہن میں اجائے کہ پاکستانی ٹیم میں 40 اور40 سے کہیں اوپر کے 2 پلیئرز شامل ہیں تو کیا محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی ان 6 پلیئرز میں شامل ہیں۔اس کا جواب ہوگا کہ نہیں ۔یہ ایک ایک ایونٹ سے باہر کئے جاچکے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کا اپ ڈیٹ شیڈول،نمیبیا بھی پاکستانی گروپ میں آگیا

بنگلہ دیش کے 3 پلیئرز ایسے ہیں کہ انہوں نے6ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے ہیں اور وہ اب  7واں ایونٹ کھیلیں گے۔ان میں  شکیب الحسن،مشفیق الرحیم اور محمود اللہ شامل ہیں۔ایک کاتعلق بھارت کے ساتھ ہے اور وہ خوش قسمت پلیئر روہت شرما ہیں۔2 کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے۔ایک کرس گیل اور دوسرے براوو ہیں۔اس طرح یہ 6 پلیئرز 6 ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کپ 2007 سے شروع ہوا،2009 اور پھر 2010  میں اوپر تلے 2 ایونٹس ہوئے۔پھر 2012 اور 2014 اور پھر 2016 میں کھیلا گیا۔

پاکستان،بھارت ،انگلینڈ اور سری لنکا نے ایک ایک بار ایونٹ جیتا ہے۔ویسٹ انڈیز نے 2 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ڈی جے براوو،ویسٹ انڈیز کے اسٹار نام نے 29 میچز میں 504 رنزبنائے ہیں اور 29 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

کرس گیل نے 28 میچز میں 920 اسکو بنائے ہیں اور 9 وکٹیں لی ہیں۔

بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے 28 میچز میں 307 اسکور بنائے ہیں،پھر بھی ساتھ ہیں۔

بنگلہ دیشی شکیب الحسن نے 28 میچز میں 675 اسکور بنارکھے ہیں اور 39 وکٹیں ہیں۔ریکارڈ بنائی گے۔

بھارت کے روہت شرما نے 28 میچز میں 673 اسکور بنارکھے ہیں۔

بنگلہ دیش کے محمود اللہ کے 25 میچزمیں 284 اسکور اور صرف 8 وکٹیں ہیں۔

پاکستان کے شعیب ملک 2010 کے ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر تھے۔اسی طرح محمد حفیظ2009 کے ورلڈ کپ میں شامل نہیں تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *