| | | |

کوہلی کی تاریک رات مزید طویل،ٹیم کو ایک اور بری مار

 

پونے،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

کوہلی کی تاریک رات مزید طویل،ٹیم کو ایک اور بری مار۔ایک جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ہائی کلاس پرفارمنس کا تذکرہ ہے تو دوسری جانب ویرات کوہلی کی ناکامی کاباب طویل تر ہوتاجارہا ہے۔آئی پی ایل میں ایک اور شکست مقدر بنی،وہاں وہ ایک بار پھر بڑی اننگ کو ترس گئے ہیںْ

آئی پی ایل میں کراچی کنگز اور بابر اعظم کی حیرت انگیز مماثلت،8 اہم خبریں ساتھ

منگل کو پونے میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نےرائل چیلنجرز بنگلور کو29 رنز سے شکست دے دی ہے۔فاتح ٹیم نےپہلے کھیل کر 8 وکٹ پر صرف 144 رنزکئے۔رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے یہ معمولی ساہدف بھی پہاڑ بن گیا۔ان کی ٹیم 3 گیندیں قبل 115 پر ہتھیار پھینک گئی۔ویرات کوہلی صرف 9 رن کے مہمان بنے۔کلدیپ سن نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

یہ بات یہاں یاد رکھنے کی ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور گزشتہ میچ میں صرف 68 اسکور پر ڈھیر ہوئی تھی۔اس طرح مسلسل 2 میچزمیں بڑی ناکامی مقدر بنی ہے۔ایونٹ میں  وہ اب ٹاپ 4 سے باہر ہیں۔9 میچزمیں 10 پوائنٹس کے ساتھ نیٹ رن ریٹ پر 5 واں نمبر ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *