| | |

ناقابل یقین آئوٹ،آئی سی سی کو وضاحت دینا پڑی

لیڈز،دبئی:کرک اگین رپورٹ

ناقابل یقین آئوٹ،آئی سی سی کو وضاحت دینا پڑی۔کرکٹ میں ایسا بھی ہوتا ہے۔ایک بیٹر شاندار شاٹ کھیلے،اپنے ہی ساتھی کی وجہ سے آئوٹ ہوجائے اور آئوٹ بھی ایسا کہ مخالف بائولر بھی ہکابکا رہ جائے۔یہاں اسپورٹس مین سپرٹ بھی اہم ہوتی ہے لیکن آج کی کرکٹ میں یہ سب چلتا ہے۔

رضوان،رضوان،ٹی 20 بلاسٹ میں اچھی اننگ کے باوجود بدقسمت

لیڈز میں کیوی بیٹرہنری نکلوس نے انگلش اسپنر جیک لیچ کی ابل پر زوردار شاٹ کھیلی۔یہ ایک چوکا تھالیکن ہوا یہ کہ دوسرے اینڈ پر موجود ساتھی بیٹرڈیرل مچل کا بیٹ راہ میں آگیا،انہوں نے بچنے کی پوری کوشش کی لیکن بال نے تہیہ کرلیا تھا کہ اس نے بیٹ کے سنٹر میں لگنا ہے،ایسی لگی کہ امپائر کا سر بال بال بچا اور اڑتی ہوئی سیدھی مڈآف پوزیشن پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔123 کے مجموعہ پر یہ کیویز کا چوتھا نقصان تھا۔

ویرات کوہلی پھرناکام،بھارت کے ساتھ 21 سالہ پیسر نے ہاتھ کردیا

جیل لیچ جو بائولر تھے،وہ ہکا بکا ایسے رہ گئے کہ جیسے ان کا نقصان ہوا ہو لیکن بیٹر آئوٹ ہوچکا تھا۔بعد میں آئی سی سی نے بھی اپنا رد عمل جاری کیا کہ قانون کے مطابق ایسی شاٹ کی صورت میں بال فیلڈر،بیٹر،امپائر کو لگ کر کسی بھی فیلڈر کے ہاتھوں میں جائے گی تو وہ آئوٹ شمار ہوگا۔

یہ الگ بات ہے کہ فیلڈ میں موجود حریف کپتان اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرے تو امپائر سے درخواست کرسکتا ہے کہ بیٹر کو ناٹ آئوٹ قرار دیاجائے۔اب ایسے میں اسپورٹس مین سپرٹ کیسی،جب اپنے ہی نیوٹرل ہوجائیں تو پھرکمان چھوڑنی پڑتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *