| | |

ویرات کوہلی پھرناکام،بھارت کے ساتھ 21 سالہ پیسر نے ہاتھ کردیا

لیسٹر،کرک اگین رپورٹ

Getty Images,File photo

ویرات کوہلی پھرناکام،بھارت کے ساتھ 21 سالہ پیسر نے ہاتھ کردیابھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے لئے پریکٹس میچ بھی ان پر چھائے دبائو میں کمی نہ لاسکا۔73 ویں اننگ بغیر سنچری کے گزرگئی۔لیسٹر میں لیسٹرشائر کے خلاف پریکٹس میچ میں وہ 33 رنزبناکر والکر کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔رائٹ ہینڈ بیٹر کے لئے فارم کی بحالی ایک معمہ بنی ہے۔

انگلینڈ میں بھارت کے 4 کھلاڑی ٹیم سے الگ،آج سے اپنے ملک کے خلاف کھیلیں گے

بھارتی ٹیم نے دن بھر کے کھیل میں 8 وکٹ پر 246 اسکور کرسکی۔سری کار بھارت 70 پر کھیل رہے ہیں۔کپتان روہت شرما 25 ہی کرسکے۔کائونٹی کے لئے کھیلنے والےرومین والکر نے کمال کردیا۔21 سالہ رائٹ ہینڈ میڈیم پیسر نے اپنی بالز سے بھارتی بیٹرزکو گھمادیا۔انہوں نے11 اوورز میں صرف 24 رنزدیئے اور 5 وکٹیں لیں۔یہ ایک کلاسیکل بائولنگ شو تھا۔

اس میچ میں چتشور پجارا لیسٹرشائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔جسپریت بمراہ بھی بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن میں تھے لیکن وہ اپنے کسی بیٹر کا شکار نہیں کرسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *