| | |

انگلینڈ میں بھارت کے 4 کھلاڑی ٹیم سے الگ،آج سے اپنے ملک کے خلاف کھیلیں گے

لیسٹر،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے دورے میں موجود بھارتی اسکواڈز سے 4 کھلاڑی حریف ٹیم سے جاملے،نتیجہ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف ایکشن میں ہونگے،یہ انوکھا واقعہ آج سے رونما ہوگا۔انگلینڈ کا دورہ کرنے والا بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تقسیم ہوگیا ہے،ایسا اس وقت ہوا ہے جب بلیو کیپس آج جمعرات سے لیسٹر میں میزبان لیسٹر شائر کے خلاف 4 روزہ وارم اپ میچ کھیل رہی ہے۔

محمد رضوان افسردہ،افغانیوں کے لئے کیا پیغام دیا

بھارت کے نامور پلیئرز چتشور پجارا،رشی پنت،جسپریت بمراہ اورپراسید کرشنا اپنی ٹیم چھوڑ گئے ہیں،ساتھ میں وہ آج اپنے ہی ملک کے خلاف ایکشن میں ہونگے اور لیسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔

معاملہ یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ،لیسٹر شائر کائونٹی حکام اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی مشاورت سے یہ حل نکالا گیا ہے،اجازت دے دی گئی ہے۔بھارتی ٹیم گزشتہ سال کی 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا 5 واں اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے برمنگھم میں کھیلے گی،اس سے قبل یہ پریکٹس میچ رکھا گیا تھا۔اس میچ میں ہر سائیڈ 13،13 پلیئرز پر مشتمل ہوگی۔

پاکستان کے دورہ سری لنکا کا شیڈول آگیا

ادھر بھارت میں کورونا کی وجہ سے روکے جانے والے روی چندرن ایشون اگلے چند گھنٹوں میں لندن روانہ ہونگے،وہ پریکٹس میچ نہیں کھیل سکیں گے۔گزشتہ سال کی ادھوری ٹیسٹ سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *