| | | | | | | |

پاکستان کے دورہ سری لنکا کا شیڈول آگیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے دورہ سری لنکا کا شیڈول آگیا۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے جہاں ٹیم کا اعلان کردیا ہے،وہاں 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول بھی آگیا ہے۔

کرک اگین کی 5 دن پرانی خبردرست،یاسر شاہ کی واپسی،ٹیم کا اعلان

پاکستان نے اپنے اسپن ڈیپارٹمنٹ کو اچھا کیا ہے،سری لنکن وکٹوں پر قومی ٹیم کو اس کا فائدہ ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل واحد تین روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

پی سی بی راہداریوں میں اہم اجلاس طلب

دورہ سری لنکا کا شیڈول

تین روزہ وارم اپ میچ،11 جولائی سے،کولمبو

پہلا ٹیسٹ،16 جولائی سے،گالے

دوسرا ٹیسٹ،24 جولائی سے،کولمبو

سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *