| | |

بابر اور فخر کا بلا چلا،پاکستان کے کام نہ آسکا،ایک اور شکست

 

 

ہملٹن ،کرک اگین رپورٹ

 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل دوسرے ٹی 20 میچ میں 21 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0۔2 کی برتری لے لی ہے۔بابر اعظم اور فخر کا بلہ چلا۔پاکستان کیلئے بے فائدہ رہا۔ٹیم نہ چلی اور ناکامی کی تصویر بن گئی۔گرین کیپس 3 بالز قبل 173 پر آئوٹ ہوگئے۔21 رنز سے ہارگئے ۔

پاکستان 57 بالز پر 95 اسکور کرچکاتھا۔8 وکٹیں باقی تھیں اور 63 بالز پر 98 رنز بنانے تھے کہ میچ ہارگئے ۔جارح مزاج فخر زمان 25 بالز پر 50 کرکے آئوٹ ہوگئے۔ان کے ساتھ موجود سیٹ بیٹ بابر اعظم نے 32 ویں ہاف سنچری مکمل کی لیکن کامیابی نہ دلوا سکے ۔وہ 43 بالز پر 66 کرگئے ۔پاکستان کو جتوا نہ سکے۔اس سے پہلے فخر کے آئوٹ ہوتے ہی لائن لگی ۔افتخار،اعظم اور جمال ناکام ہوئے۔شاہین 22 رنز کی مراحمت کے بعد باہر ہوئے۔اوپنرز صائم ایوب 1 اور رضوان 7 کرسکے تھے۔
نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن نے 33 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

حارث رئوف کو آخری اوور نے بچالیا،پاکستان کیلئے پھر چیلنج بھرا ہدف سیٹ
ہیملٹن میں کیوی ٹیم نے 8 وکٹ پر 194 رنز بنائے تھے اور ایلن فن نے 74 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی۔حارث رئوف نے 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *