| | |

انڈر 19 ورلڈکپ،راشد خان اور محمد نبی کے عزیزکام نہ آئے،افغانستان نیپال سے بھی ہارکرباہر

ایسٹ لندن،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ورلڈکپ،راشد خان اور محمد نبی کے عزیزکام نہ آئے،افغانستان نیپال سے بھی ہارکرباہر۔راشد خان کا رشتہ دار بچاسکا،نہ ہی محمد نبی کا عزیز۔افغانستان انڈر19 ورلڈکپ 2024 میں بدترین پرفارمنس سے دوچار۔مسلسل تیسری شکست۔حتیٰ کہ نیپال سے بھی ہارکر سپر سکس سے باہر ہوگیا۔انڈر 19 ورلڈکپ کا سفر بھی تمام ہوگیا۔جمعہ کو نیپال نے سنسنی خیزمقابلے پر ایک وکٹ سے ہرادیا۔

جمعہ کو گروپ کے آخری میچ میں نیپال کے خلاف  پہلے کھیل کر صرف 145 رنزپر افغان اننگ تمام ہوگئی۔88 پر 8 وکٹ گنوانے والی ٹیم کیلئے واپسی مشکل تھی۔آکاش چاند نے 5 وکٹیں لیں۔

جواب میں نیپالی ٹیم بھی ایک موقع پر 91 پر 6 وکٹ گنواچکی تھی لیکن اسے کپتان ڈیو کھنل کے 58 رنز اور آخر میں دیپک بوہارا کے شاندار27  رنز نے مشکلات سے نکال دیا۔پھر بھی افغان گیند بازوں نے 144 پر 9 آئوٹ کردیئے تھے لیکن نہ جیت سکے۔

نیپال نے ہدف  45 ویں اوور میں 9 وکٹ پر پورا کرکے میچ ایک وکٹ سے  جیت لیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *