آئی سی سی ورلڈکپ2023,بنگلہ دیش اور افغانستان میچ کا ٹاس،دھرم شالہ میدان
دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ2023,بنگلہ دیش اور افغانستان میچ کا ٹاس،دھرم شالہ میدان۔افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا ممکنہ سنسنی خیز میش شروع ہونے کو ہے۔ایک روزہ کرکٹ کی ڈارک ہارس افغان ٹیم کے پاس بہترین سکلز ہیں کہ وہ بنگلہ دیش کو ٹف ٹائم دے،ایسے میں شکیب الحسن کیلئے بڑا چیلنج ہوگا،جہاں وہ پیچھے تمیم اقبال کو ڈراپ کرنے،اس کے بعد لفظی گولہ باری کے بعد یہ میچ کھیلیں گے۔
دھرم شالہ میں ٹاس ہوگیا۔شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ۔افغانستان ٹیم بیٹنگ کرے گی۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کی خوش قسمتی اس سے بڑھ کر کیا ہو گی کہ ایک میگا ایونٹ کھیل کر اسے ٹیسٹ سٹیٹس مل گیا، اس کے کھلاڑی محدود اوورز کی کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 10 میں بلکہ ٹاپ 8 میں ان کی ٹیم ہے۔ 2015 میں ورلڈ کپ ڈیبیو کرنے والی ٹیم کی تاریخ میں 15 ورلڈ کپ میچ اور اکلوتی فتح ہے۔ سفر گروپ سٹیج میں تمام ہوا، دونوں نتائج توقعات کے عین مطابق ہیں ۔ 2019 میں یہ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر کھیل کر پہنچی ۔ اس بار اسے یہ ٹکٹ براہ راست ملا ہے،اسے کوالیفائر کھیلنا نہیں پڑا تھا۔
افغانستان ٹیم نے مضبوط ٹیموں کے خلاف بھی جاندار پرفارمنس پیش کی، گذشتہ سال کے ایشیا کپ میں اس نے تمام ایشیائی ٹیموں کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کیا ۔اس سال ذرا بجھے رہے۔ سپنر راشد خان دیگر سلو باؤلرز کے ساتھ تباہ کن ہتھیار کا روپ لیئے ہوئے ہیں۔ یہ باؤلنگ لائن کسی بھی بیٹنگ کی کمر توڑ سکتی ہے جبکہ ٹاپ آرڈر میں ایسے بلے باز موجود ہیں جو کسی بھی نوعیت کی گیند بازی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ ایسے میں افغانستان ٹیم کی 2 یا 3 فتوحات اس کے سفر کی کامیاب دلیل ہوں گی، ایسی کم فتوحات سے اسے فائدہ نہ ہو گا مگر اس سے ہارنے والی ٹیموں کی اپنی پوزیشن شدید ترین خطرات کی زد میں ہو گی اس لئے افغانستان ٹیم پاکستان سمیت ہر ٹیم کے لئے بڑا ہی چیلنج ہو گی۔ بنگلہ دیش، سری لنکا، پاکستان اور جنوبی افریقا کو اس ٹیم سے ہرحال میں خبردار رہنا ہو گا۔