| | | | | | |

ڈیرن سیمی کاخفیہ مراسلہ کام کرگیا،بابر کو اٹھانے والے شاہین کیلئے جوابی پیغام کس نے دیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ڈیرن سیمی کاخفیہ مراسلہ کام کرگیا،بابر کو اٹھانے والے شاہین کیلئے جوابی پیغام کس نے دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 میں دوران میچ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی میں مراسلہ بازی جاری ہے،جس سے نتائج بھی ویسے آرہے ہیں۔ملتان میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے اختتامی لمحات میں ڈیرن سیمی نے بائونڈری پر جاکر کوچنگ کی تھی تو نتیجہ جیت کا ملا تھا،آج لگتا ہے کہ جیسے پہلے سے سب طے تھا،بابر اور سیمی کی آنکھیں جیسے ہی ملیں،سیمی کا اشارہ تھا اور بابر نے اسے فیلڈ میں لاگو کردیا۔

پہلی اننگ میں دوران بیٹنگ بابر اعظم جب پچ پر گرے تو شاہین نے آگے بڑھ کر انہیں اٹھایا تھا لیکن دوسری اننگ اور میچ کے بعد بابر اعظم نے شاہین کو گلے ملتے کہا کہ گرنا نہیں،ابھی موقع آئیں گے،شاہین نے اس پر جواب دیا کہ بالکل۔بدلہ لیں گے۔

آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے ہرادیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *