| | | | |

ایشین گیمز،پاکستان کانسی کے تمغہ میں بھی ناکام،بنگلہ دیش سے شکست

کرک اگین رپورٹ

ایشین گیمز،پاکستان کانسی کے تمغہ میں بھی ناکام،بنگلہ دیش سے شکست۔پاکستان ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی نہ جیت سکا۔ایشین گیمز کرکٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

بارش کے سبب جب میچ شروع کیا گیا تو فی اننگ 13 اوورز تھی لیکن پاکستان نے 5 اوورز میں ایک وکٹ پر 48 اسکور کئے تھے کہ پھر بارش آگئی۔

ایشین گیمز،پاکستان کو افغانستان سے اپ سیٹ شکست،فائنل سے باہر،بائونسر مہنگا پڑگیا

میدان بہتر ہونے کے بعد بنگلہ دش کو ڈک ورتھ پر 5 اوورز میں 64 رنزکا ہدف ملاجو اس نے 4 وکٹ پر پورا کردیا۔یوں وہ آخری بال پر یہ جیت اپنے نام کرگیا۔

ایک روز قبل پاکستان افغانستان سے سیمی فائنل ہارگیا تھا۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

بارش کی وجہ سے یہ میچ پہلے تیرہ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم پاکستان کی اننگز کے دوران ہونے والی بارش کے سبب یہ میچ پانچ اوورز تک محدود ہوکر رہ گیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جس نے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت جیتنے کے لیے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پر4 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔

بنگلہ دیش کی اس جیت کا سہرا یاسر علی اور عفیف حسین کے سرجاتا ہے۔عفیف حسین نے 11 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے20 رنز بنائے۔
یاسر علی نے صرف 16 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 20 رنز درکار تھے۔ سفیان مقیم کے اس اوور میں یاسر علی نے دو چھکوں کی مدد سے 16 رنز بنالیے ۔ پانچویں گیند پر وہ آؤٹ ہوگئے لیکن آخری گیند پر نئے بیٹسمین رقیب الحسن نے چوکا لگاکر بنگلہ دیش کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

پاکستان کی طرف سے ارشد اقبال تین وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔

اس سے قبل پاکستان کی اننگز میں مرزا بیگ نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔خوشدل شاہ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

مختصر اسکور۔
پاکستان 48 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 5 اوورز ) مرزا بیگ 32 ناٹ آؤٹ ۔
بنگلہ دیش 65 رنز4 کھلاڑی آؤٹ ( 5 اوورز ) یاسر علی38 ۔ عفیف حسین 20 ۔ ارشد اقبال 14 / 3 وکٹ۔
نتیجہ ۔ بنگلہ دیش ڈک ورتھ لوئس کے تحت 6 وکٹوں سے جیتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *