ایشین گیمز،پاکستان کو افغانستان سے اپ سیٹ شکست،فائنل سے باہر،بائونسر مہنگا پڑگیا
ہانگزو،چین،کرک اگین رپورٹ
ایشین گیمز،پاکستان کو افغانستان سے اپ سیٹ شکست،فائنل سے باہر،بائونسر مہنگا پڑگیا۔ایشیا کپ کی طرح ایشین گیمز میں بھی پاکستان اور بھارت کا فائنل ممکن نہ ہوسکا۔افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو اپ سیٹ شکست۔نامور نام شامل تھے۔اس کے باوجود شکست ہوئی ہے۔
ہانگزو میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم 2 اوورز قبل 18 اوورز میں صرف 115 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔عمر یوسف نے 24 رنزبنائے۔فرید خان نے 3 اوورز میں 15 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں افغناستان کی 3 وکٹیں 35 اور 5 وکٹیں 71 پر پویلین لوٹ گئی تھیں۔چھٹی وکٹ بھی84 پر مل گئی۔نور علی زردان 39 کرسکے ۔افسرزازائی نے13 کی اننگکھیلی۔افغانستان کا 16 اوورز میں اسکور 6 وکٹ پر91 تھا۔پاکستانی اسپنرز عثمان قادر سمیت کوششوں میں تھے۔
بھارت سے فائنل،راہ میں افغانستان ہموار،ٹاس ہوگیا
عامر جمال نےکپتان گلبدین نائب کو جو بائونسرمارا۔نتیجہ میں ان کو چوکا اور چھکا پڑا۔ان کے اوور میں نوبال،وائیڈ بال بھی ہوئی،افغانستان نے رنز بٹور لئے۔افغانستان نے 17 اوورز 5 بالز پر ہدف 6 وکٹ پر پورا کیا۔گلبدین نائب 26 پر ناقابل شکست لوٹے۔عثمان قادر اور عرفات نے2،2 وکٹیں لیں۔
یوں افغانستان نے پاکستان کو سیمی فائنل میں 4وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئےکوالیفائی کیا۔جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔اس