| | | | | | | | | |

افغانستان کے ایک نہیں،2 بیٹرز ریٹائرڈ،پھر بھی سری لنکا کو اپ سیٹ شکست

گوہاٹی،کرک اگین رپورٹ

افغانستان کے ایک نہیں،2 بیٹرز ریٹائرڈ،پھر بھی سری لنکا کو اپ سیٹ شکست،آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ وارم میچ میں افغانستان نے  سری لنکا کو حیران کردیا۔آئی لینڈرز کو بھی پاکستان کی طرح مسلسل دوسری شکست۔بنگلہ دیش کے بعد اب وہ افغانستان سے بھی ہارگئے۔بابر اعظم ریٹائرڈ آئوٹ ہوئے تو پاکستان میچ نہ جیت سکا،افغانستان کے ایک نہیں ،2 کھلاڑی ریٹائرڈ ہوگئے لیکن ٹیم بڑا ہدف بناگئی۔

وارم اپ میچ،پاکستان کو ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا سے بھی شکست،بابر اعظم کی ادھوری اننگ کا تذکرہ

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ افغانستان کی نو آموز ٹیم نے اس میچ میں 2 رنگ دکھائے۔پہلا اس وقت کہ جب سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک موقع پر30 اوورز سے ایک بال کم پر 2 وکٹ پر 240 اسکور تھے،یہاں کیا توقع کی جاسکتی تھی لیکن آپ دیکھیں کہ افغانستان نے کہاں سے کم بیک کیا اور اگلی 8 وکٹیں اسکور میں صرف 54 رنزکےا ضافہ سے اڑادیں،اس کے لئے  سری لنکا کو مزید 17 اوورز بھی کھیلنے پڑے،ٹیم پھر بھی پوری اننگ نہ کرسکی اور 47 ویں اوور میں 294 اسکور پر فارغ ہوگئی۔کپتان کوشال مینڈس 158 کرکے ریٹائرڈ ہوگئے۔افغانستان کی جانب سےا سپنر محمد نبی نے 44 رنزکے عوض 4 آئوٹ کئے۔

جواب میں بنگلہ دیش کا آغاز نہایت ہی پراعتماد تھا۔جب ایک وکٹ پر ایک سو سے زائد اسکور ہوا تو بارش آگئی،اس کے بعد ڈک ورتھ پر افغانستان کو 42 اوورز میں 257 اسکور کا ہدف ملا۔رحمان اللہ گرباز 119 اوررحمت شاہ93 اسکور پر ریٹائڑد ہوئے۔بنگلہ دیش نے اس کے بعد بھی ہدف39  ویں اوور میں4  وکٹوں پر پورا کرلیا۔میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *