| | | | | |

بابر سمیت متعدد آئوٹ،مکی آرتھر کی ہنگامی ہدایات،لاراکا بیان توجہ کا مرکز،برڈاکاسٹنگ ایشو،سیٹیں خراب

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ

بابر سمیت متعدد آئوٹ،مکی آرتھر کی ہنگامی ہدایات،لاراکا بیان توجہ کا مرکز،برڈاکاسٹنگ ایشو،سیٹیں خراب۔بابر اعظم اپنی فرسٹ آفیشل اننگ میں بھارتی سرزمین پر ناکام ہوگئے اور 5 رنزبناکر ڈچ ٹیم کے ہاتھوں آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔38 کے  اسکور پر پاکستان کی جب3 وکٹیں گریں تو پاکستانی کیمپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ڈچ ٹیم نے دونوں اوپنرز امام الحق،فخرزمان سمیت پاکستانی کپتان کو چلتا کردیا۔

اس کے بعد کیا ہوا

ڈریسنگ روم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر سٹپٹا گئے،انہوں نے باقی ماندہ ٹیم کو پورے اوورز وکٹ پر رکنے کی تقلین کی۔فخرزمان اور امام الحق کی شاٹ سلیکشن پر شدید تنقید کی اور کہا کہ آگے یہ نہیں چلے گا،اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں۔

ادھر سابق انگلش کپتانوں مائیکل ایتھرٹن اور ناصرحسین کے خدشات کے بعد آج آنے والا برائن لارا کا بیان توجہ کا مرکزبن گیا،جس میں انہوں نے پاکستان کو خبردار کیا ۔ساتھ میں کہا میں درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان نیدرلینڈز کو آسان ہرگز نہ لے۔

محمد رضوان اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ پر ففٹی رنز کی پارٹنرشپ بنالی تھی۔18 اوورز میں اسکور 90 تک لے گئے تھے۔

راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد  میں بھی بیٹھوں سے بھری سیٹیں توجہ کا مرکش بن گئیں،خالی اسٹیڈیم نے توجہ حاصل کی۔براڈ کاسٹرز کو تیکنیکی خرابی ہوئی ۔اسکور کارڈ سکرین پر نشرکرنے میں ناکامی نے ہلچل مچادی،کافی دیر سے یہ معاملاہ چل رہا ہے۔

براڈ کاسٹرزکو گرائونڈ میں لگے پرانے زمانے کے ہاتھ سے بدلنے والے سکور بورڈ کو سکرین پر بار بار دکھنا پڑرہا ہے۔

پاکستان نے اپنے 100 اسکور20 اوورز میں مکمل کئے۔سعود شکیل نے 32 بالز پر ففٹی مکمل کی۔پاکستان نے 23 اوورز میں 3 وکٹ پر 132 اسکور کرلئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *