| | |

فرید احمد سمیت افغان بائولرزکا پاکستان پر دھاوا،ٹیم 18 اوورز میں ڈھیر

 

کرک اگین رپورٹ

فرید احمد سمیت افغان بائولرزکا پاکستان پر دھاوا،ٹیم 18 اوورز میں ڈھیر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو افغان گیند بازوں نے گھیر لیا ہے۔چین میں جاری ایشین گیمز سیمی فائنل میں پاکستان کے ٹاپ 7 بیٹرز83 اسکور پر پویلین لوٹے۔عمر یوسف کے 24 تھے لیکن مرزا بیگ کے 9 بالز پر 4 تھے۔روحیل نذیر دس اور حیدر علی6 کرسکے۔کپتان قاسم اکرم 9 اور خوشدل شاہ8 اور آصف علی بھی 8 تک گئے۔عمار جمال 14 اورعثمان قادر4 کرسکے۔

پاکستان کے بیٹرز افغان بائولنگ کی تاب نہ لاسکے اور وقفہ وقفہ سے باہر جاتے رہے۔پاکستان کی ٹیم 18 اوورز میں115 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

فرید احمد نے 15 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔قیس احمد اور ظاہر خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔

پاکستان جیتا تو بھارت سے فائنل ہوگا۔ہارا تو بھارت سے فائنل نہ ہوسکے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *