| | | | |

بنگلہ دیشی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی،تاریخی جیت کی کنفرمیشن کا دعویٰ

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter,File photo

بنگلہ دیشی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی،تاریخی جیت کی کنفرمیشن کا دعویٰ۔نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح رقم کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے،وہاں دوسرا ٹیسٹ میچ 9 جنوری سے کھیلا جائے گا۔سیریز میں بنگلہ دیش کو اب ناقابل شکست برتری حاصل ہے،یہ سیریز ہی 2 میچزکی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کیویز کا کامیاب شکار،بنگلہ دیش کی تاریخی فتح

کرائسٹ چرچ میں ٹائیگرز 2 روز بھرپور پریکٹس کریں گے،اس کے ساتھ ہی کسی نہ کسی طرح تاریخ کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

سال نو کے اولین میچ میں بنگلہ دیش نے ایک قسم کی نئی زندگی شروع کی تھی،اس نے ٹیسٹ میچ ناقابل یقین حالات میں جیت لیا تھا۔کیویز کے لئے یہ شکست پورا سال نہیں بھولنے والی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالہ سے بھی یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے۔

تجربہ کار بیٹر راس ٹیلر کے لئے یہ آخری موقع ہے کہ وہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ کو یاد گار بنادیں،وہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ادھر مومن الحق نے کیویز کو ہرانے کا دعویٰ کیا ہے کہ سیریز ہمارے پاس کنفرم ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *