| | | |

ملاں پور میں روہت شرما آپے سے پہلے باہر،پنجاب کنگزکے 3 رنگ،ممبئی انڈیزجیت تو گئے لیکن

ملاں پور،کرک اگین رپورٹ

ملاں پور میں روہت شرما آپے سے پہلے باہر،پنجاب کنگزکے 3 رنگ،ممبئی انڈیزجیت تو گئے لیکن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 میں ملاں پور میں روہتشرما تنگ آکر فیلڈ میں قیادت کرتے نظر آئے۔پنجاب کنگز نے پہلے میچ ہارا،پھر جیتا اور پھر ہاردیا،اس دوران ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا سے زیادہ روہت شرما کی حالت خراب دکھائی دی،آخریہ میچ ممبئی انڈینز نے جیت ہی لیا،بمشکل 6 پوائنٹس کئے۔7 ویں میچ میں تیسری جیت ہے۔

آئی پی ایل 2024 میں آج 33 واں میچ تھا۔ممبئی انڈینز نے7 وکٹ پر 192 اسکور بنائے۔اننگ کی خاص بات سوریا کمار یادیو کی53 بالز پر 78 رنزکی اننگ تھی،انہوں  نے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔روہت شرما نے 36 اور تلک ورما نے 34 رنزبنائے۔ہرشل پٹیل نے 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں پنجاب کنگز نے ایک موقع پر77 رنزپر 6 وکٹیں گنوادیں،میچ نکل چکا تھا۔ششانک سنگھ نے 14 رنز سے مزاحمت کی لیکن وہ بھی 111 کے ٹوٹل پر 7 واں نقصان بن گئے۔آشوتوش شرما نے یہاں سے میچ کا نقشہ ہی بدل ڈالا ،انہوں نے 28 بالز کی دھواں دھار اننگ میں 7 چھکے  اور 2 چوکے لگائے اور61 رنزبناکر میچ اپنی گرفت میں کیا لیکن اننگ کے17 ویں اوور میں بمراہ نے شاندار کفایتی بائولنگ کی اور 18 ویں اوور میں جیرالڈ کوٹزی نے شرما کی وکٹ لے کر ممبئی کی واپسی کروادی۔نتیجہ میں اب 12 بالز پر 20 رنزباقی تھے۔ہاردک پانڈیا نے 19 ویں اوور میں 174 پر 9 ویں وکٹ بھی لے لی۔

کاگیسو ربادا نے آتے ہی چھکا لگاکرسنسنی پھیلادی۔اب آخری اوورز میں 12 رنز درکار تھے۔اکیش مدھوال بال کرنے آئے،فیلڈ میں ایسا لگا کہ جیسے روہت شرما نے چارج سنبھال لیا ہو،وہی فیلڈ کو سیٹ کرتے اور بھاگتے نظر آئے۔ربادا آخری اوور کی پہلی بال پر رن آئوٹ ہوگئے۔یوں ممبئی انڈینز نے سنسنی خیز مقابلہ 9 رنز سے جیت لیا۔پنجاب کنگز 5 بالز قبل 183 پر آئوٹ ہوگئی۔کوٹزی اور بمرا نے 3،3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *