| | | | |

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،2 بالوں کا میچ ختم کردیا گیا،شاہین وکٹ لے گئے

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،2 بالوں کا میچ ختم کردیا گیا،شاہین وکٹ لے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ایک بار پھر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔کٹ اوور ٹائم رات دس بجکر 17 منٹ سے 5 اوورز فی اننگ کا میچ طے ہوا۔بلیک کیپس پہلے ہی ٹاس جیت چکے تھے،نتیجہ میں انہوں نے اننگ شروع کی۔

عین پہلی بال کے وقت پھر بارش

ابھی شاہین شاہ آفریدی نے 2 بالیں  ہی کی تھیں کہ پھر بارش شروع ہوگئی،اس کے بعد میچ ممکن نہ رہا،اسے ختم کردیاگیا۔

شاہین نے اپنے اوور کی دوسری بال پر ٹم رابنسن کو صفر پر کلین بولڈ کیا۔کیویز نے 1 وکٹ پر 2 رنزبنائے تھے کہ بارش آگئی اور میچ ختم کردیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے 3 پلیئرز کو ٹی 20 ڈیبیو کروایا گیا،کسی کو کوئی موقع نہیں ملا ہے۔

دوسرا ٹی 20  ہفتہ کو راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *