| | |

رمیز راجہ کے گرد گھیراتنگ،ہٹانے کیلئے سمری موصول،نئے نام بھی تجویز

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔اس کے لئے کاغذی کارراوئی بھی مکمل ہوگئی ہے۔رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی لانے کی تیاری مکمل ہے۔

پی سی بی گورننگ بورڈ میں رمیز راجہ اور اسد خان کی جگہ سمری میں 2 نئے نام نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے تجویزکئے گئے ہیں۔وزارت بین الصوبائی نے سمری وزیر اعظم آفس کو بھیجی ہے۔وزیر اعظم آفس نے سمری وصولی کی تصدیق کردی ہے۔

یوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لیں گے اور اس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

رمیز راجہ کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال ستمبر میں احسان مانی کی جگہ پی سی بی چیئرمین لگایا تھا۔ان کی مدت 3 سالہ تھی جو ستمبر 2024 میں ختم ہونی تھی لیکن پاکستان میں سیاسی معاملات کرکٹ میں مکمل داخل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *