| | | | | | |

اعجاز پٹیل کی تاریخی 10 وکٹوں پر ان کے 10 ساتهیوں کی کالک

 

ممبئی،کرک اگین

یہ کارکردگی بھی کیا یاد رکھی جائے گی.اس بات کا احساس آج کے ہیرو کیوی اسپنر اعجاز پٹیل کو بھی ہوگا. کارنامہ بہت بڑا ہے. اس پر کالک بھی اتنی ملی گئی ہے اور یہ سہرا ان کے ساتھ کھیلنے والے 10 کھلاڑیوں نے سر انجام دیا ہے. عنوان یوں دیا جائے کہ اعجاز پٹیل کی 10 وکٹوں پر ان کے ساتھی 10 بیٹرز نے کالک مل دی،تو بے جا نہ ہوگا.

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اننگ کی تمام 10 وکٹیں اپنے نام کرنا بلا شک و شبہ بڑا ہی معتبر اعزاز ہے. ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا تیسری ہی تو بار ہوا ہے. اس سے قبل کے دو کارنامے میں بھارتی اسپنر انیل کامبلے بھی شامل تھے .دونوں بار تاریخ رقم کرنے والے بائولرز کی ٹین جم کر کھڑی ہوئی اور جیت گئی. ممبئی میں کیویز کھڑے ہوسکے اور نہ فاتح بنتے نظر آتے ہیں. ایک یقینی شکست کی جانب بھاگے جارہے ہیں.

ہفتہ کو بھارتی اننگ 225 پر تمام ہوئی. کیوی اسپنراعجاز پٹیل نے 119 رنز کے عوض 10 وکٹیں لیں.جواب میں بلیک کیپس اننگ کالی ٹوپی کے نیچے گم ہوگئی اور 62 پر تمام ہوئی. 9 بیٹرز ڈبل فیگر دیکھ نہ سکے. کیل جیمسن 17 کرگئے. بھارت کی جانب سے ایشون نے 8 اوورز میں 8 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے. محمد سراج نے 3 وکٹیں لیں .

بھارت کو 263 رنز کی غیر معمولی سبقت ملی .دوسری اننگ میں بنا کسی نقصان کے50 رنز بنالئے. مجموعی برتری 313 رنز کی ہوگئی ہے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *