| | | | |

ورلڈکپ 2023،پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر،نیا شیڈول

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ 2023،پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر،نیا شیڈول۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے لئے بھارت روانگی میں تاخیر کی اطلاعات ہیں۔بھارتی ہائی کمیشن کے تاخیری حربے جاری ہیں،تاحال قومی کرکٹ ٹیم  اور ان کے آفیشلز کے وزیرے جاری نہیں کئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو نئی دہلی کے ہوم آفس سے کلیئرنس درکار ہے۔

بابر اعظم کو جو ٹائرپسند وہ فکس،جو ناپسند وہ ریزرو میں داخل،سوال پر کپتان کے رنگ اڑگئے

پاکستانی ٹیم نے 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں  نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلنا ہے۔سابقہ شیڈول کے مطابق ٹیم کو 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا تھا لیکن اب 25 ستمبر کو روانگی مشکل لگ رہی ہے،اس میں تبدیلی متوقع ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اب 27 ستمبر کو بھارت روانہ ہوسکتی ہے۔یوں پاکستانی ٹیم کو حیدرآباد دکن میں آرام اور ٹریننگ کا مناسب وقت نہیں ملے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *