| | | | | | |

ایشیا کپ تاریخ جیت گئی،روایتی حریف پھر فائنل میں نہ کھیلے،سری لنکا چھٹا ٹائٹل لے گیا

عمران عثمانی

ایشیا کپ تاریخ جیت گئی،روایتی حریف پھر فائنل میں نہ کھیلے،سری لنکا چھٹا ٹائٹل لے گیا۔کرکٹ فینز ترستے رہ گئے۔ایشیا کپ تاریخ جیت گئی۔ایشیا کپ ہسٹری نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا فائنل نہ ہونے دیا۔اب تک کا آخری اور مجموعی طورپر 15 واں ایشیا کپ فائنل بھی پاکستان بمقابلہ بھارت کے بغیر ہی گزر گیا۔یہ ایونٹ بھی ٹی 2 فارمیٹ کا تھا۔گزشتہ سال آج  کےہی ایام میں ایشیا کپ 22 کا اختتام ہورہا تھا۔بیٹنگ میں پاکستان کے محمد رضوان 281 اسکور کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بنے۔بھارت کے بھونشور کمار 11 وکٹ کے ساتھ اپنے شعبہ میں تمام ممالک کے ہائی وکٹ ٹیکر تھےلیکن سری لنکا کے ہاسا رنگا ایونٹ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

ایشیا کپ کئی جگہ تقسیم ،لوگو دبئی میں،نیپال ملتان اور بنگلہ دیش سری لنکا میں اتر گئے

سری لنکا نے پاکستان کو روند دیا،ایشیا کپ 2022  کاٹائٹل جیت لیا،مجموعی طور پر چھٹا ایونٹ جیتا،پاکستان کے لئے تیسرے ایشیا کپ ٹرافی اٹھانے کا خواب پھر خواب ہی رہا۔فائنل میں یکطرفہ مقابلہ رہا،پاکستانی بیٹنگ لائن فنا ہوگئی۔سری لنکا کے 170 رنزکے قابل عبور ہدف کے تعاقب مین ایک بار پھرپٹ گئی۔سری لنکا نے دبئی مین فائنل میں 23 رنزسے جیت کے ساتھ ایشین چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا،

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے 171 رنزکا یعاقب شروع کیا تو بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ہوئے،5 رنزبناسکے۔فخرزمان  پہلی بال پر صفر پر گئے۔افتخار اور رضوان اسکور کو22 سے 93 تک لے گئے لیکن یہاں 69 رنزکی شراکت ٹوٹتے ہی پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی،اس لئے بھی کہ رضوان کی سلو بیٹنگ،افتخار کی بھی زیادہ بالز کی بیٹنگ نے نقصان کیا۔افتخار31 بالز پر 32 کرسکے،ان کے فوری بعدنواز 6 اور محمد رضوان  49 بالز پر 55 رنزکرسکے،پھر آصف چلے نہ کوئی اور،ایرا چلا نہ غیرا۔خوشدل 2،آصف صفر،شاداب 8 کرسکے،پاکستانی اننگ  آخری بال پر 147 پر تمام ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے  ہاسا رنگا ڈی سلوا نے بیٹنگ کے بعد بائولنگ میں بھی کمال کیا۔27 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں، پرامود مدوشان  نے 34  رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

ایشیا کپ بھی سوئچ اوور،13 واں ایڈیشن پہلا ایونٹ بن گیا،جواز بھی نرالا

پاکستانی ٹیم کی شاندار بائولنگ تھی،جب سری لنکا کی آدھی ٹیم قریب 9 اوورز میں 58 رنزپر پویلین لوٹ چکی تھی۔ایک بار پھر ہاسارنگا ڈی سلوا اور راجا پکاسا نے شراکت داری شروع کردی،یہ وہی پیئر تھا جس نےا فغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی تھی۔دونوں نے چھٹی وکٹ پر  اگلے 5 اوورز میں 50 کے قریب کی شراکت داری کرکے پاکستان کے لئے الارم بجادیا۔58 رنز 5 وکٹ سے اسکے ڈبل مزید 58 رنز ایڈ کرنے سے اسکور 116 رنز5 وکٹ ہوگیا تھا،یہاں پاکستان کو اہم ترین کامیابی حارث رئوف نے دلوادی،ہاسارنگا ڈی سلوا 21 بالز پر 36 رنزکرکے گئے۔پاکستان کو یہ کامیابی 15 ویں اوور میں ملی۔ان سے قبل سری لنکن اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا۔پہلے اوور میں کوشال مینڈس نسیم شاہ کی بال پر بولڈ ہوگئے،کھاتہ نہ کھول سکے۔چوتھے  اوور میں دوسرے اوپنر پتھم نشانکا 8 رنزبناکر بابر اور حارث کا گٹھ جوڑ بنے۔36 کے مجموعہ پر گونو تھیکا بھی حارث کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔وہ ایک رن کرسکے۔53 اور 58 کے مجموعہ پر مزید 2 وکٹیں گریں۔دھھن جایا ڈی سلوا 28 اورکپتان دشان سناکا صرف 2 رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔سری لنکن اسکور کی رفتار میں پھر بھی کمی نہیں تھی۔17 اوورز میں 136 اسکور ہوگیا تھا۔160 سے 170 کی امیدیں روشن تھیں۔18 ویں اوور کے اختتام پر اسکور 6 وکٹ پر 147 ہوگیا تھا۔راجاپکاسا 35 بالز پر ففٹی مکمل کرچکے تھے۔سری لنکن اسکور کی رفتار میں پھر بھی کمی نہیں تھی۔17 اوورز میں 136 اسکور ہوگیا تھا۔160 سے 170 کی امیدیں روشن تھیں۔18 ویں اوور کے اختتام پر اسکور 6 وکٹ پر 147 ہوگیا تھا۔راجاپکاسا 35 بالز پر ففٹی مکمل کرچکے تھے۔

پاکستان پھر ایشیا کپ چیمپئن،وہی مقام،وہی میدان

ایشیا کپ کے تمام 15 ایڈیشنز کی انفرادی اور مجموعی تاریخ کرک اگین پیجز پر مکمل ہوچکی ہے۔اس کے ساتھ ہی واقعات وریکارڈز کے حوالہ سے بھی اہم آرٹیکلز شائع کئے گئے ہیں۔اب 16 ویں ایشیا کپ کا کل سے آغاز ہے۔آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلامیچ کھیلنے والی پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس ہونگی۔ایشیا کپ کی تازہ ترین نیوز،اپ ڈیٹ،خبریں،بریکنگ نیوز کرک اگین پر ملتی رہیں گی۔آپ کرک اگین سے جڑے رہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *