| | | | |

افغان لیگ،2 افراد جاں بحق،پاکستانی پلیئرز واپس طلب

لاہور،کابل:کرک اگین رپورٹ

جمعہ کو کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں بم دھماکے سے زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے 2 جاں بحق ہوگئے ہیں۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔جمعہ کو افغان لیگ کے ایک میچ کے دوران دستی بم دھماکا ہوا تھا۔میچ تھوڑی دیر رکا تھا۔پھر شروع کیا گیا تھا۔

اس لیگ میں متعدد ممالک کے کھلاڑی شریک ہیں۔اس سلسلہ میں ہفتہ کو پی سی بی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 کھلاڑی واپس بلوالئے ہیں۔کامران غلام،آصف آفریدی،میر حمزہ اور افتخار احمد واپس آنے والوں میں شامل ہیں۔

پاکستان کی پہلے فیلڈنگ،کابل میں میچ میں دھماکا،روہت شرما کا اعزاز

اس سلسلہ میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کھلاڑی دورہ ہالینڈ کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کئے جاسکتے ہیں ۔پی سی بی اگلے ماہ کے وسط کی سیریز میں سینئرز کو آرام دینے پر غور کررہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے لئے اگلے ماہ نیدر لینڈ جانا ہے۔سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *