| | | | | |

پاکستان کی پہلے فیلڈنگ،کابل میں میچ میں دھماکا،روہت شرما کا اعزاز

کابل،کرک اگین رپورٹ

Image by PCB

افغانستان میں کرکٹ میچ کے دوران دستی بم دھماکا ہوگیا۔4 شائقین زخمی ہوئے،میچ بھی روکنا پڑا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے تصدیق کی ہے کہ

 دھماکا پامیر زلمی اور بینڈامیر ڈریگنز کے درمیان  ڈومیسٹک ٹی 20 لیگ میچ کے دوران ہوایہ میچ  کابل انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا تھا۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا دستی بم سے ہوا،کھیل چند منٹوں کے لیے رک گیا ،اس کے بعد پھر شروع کیا گیا۔

دورہ سری لنکا،بابر اعظم خوش یا ناراض،گفتگو کردی

دولت مشترکہ گیمز کےکرکٹ ایونٹ میں  پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ برمودا کے خلاف ہے۔پاکستان خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے روہت شرما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 64 رنزکی اننگ کھیل کر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑاہے۔یہ ان کی 31 ویں ففٹی پلس اننگ ہے۔بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 6 وکٹ پر 190 سکور بنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *