دورہ سری لنکا،بابر اعظم خوش یا ناراض،گفتگو کردی
| | | | |

دورہ سری لنکا،بابر اعظم خوش یا ناراض،گفتگو کردی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم، نے دورہ سری لنکا کو اوور آل بہتر قرار دے دیا۔کنڈیشن،کیمپ اور وارم اپ میچ کو مدد قرار دیا۔ساتھ میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں  کچھ اچھا نہیں ہوا لیکن باقی اچھا رہا۔تبدیلیاں پچ دیکھ کر کی جاتی ہیں۔ایشیا کپ اور وائٹ بال کرکٹ کے حوالہ سے بھی انہوں نے بلند عزائم کا اظہار کیا ہے۔بابر اعظم نے اپنی ٹیم سلیکشن اور حکمت علی کا دفاع کیا ہے لیکن شان مسعود کے باہر رکھنے اور اسپنرز کے زیادہ نہ چلنے پر انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔

سری لنکا سے وطن واپسی کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہمارا پلان  نہیں چل سکا،گال میں ہم نے پچ کے حساب سے تبدیلی کی تھی،بدقسمتی سے ہارگئے۔کئی اچھی پرفارمنسز رہی ہیں۔میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ ہمارا کام کوشش کرنا ہوتا ہے۔کھلاڑیوں کو بھی کہا ہے کہ مثبت کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے اچھا کیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،پاکستان کے کیا چانسز،باقیوں کا بھی جائزہ

پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسری اننگ میں ہماری اچھی پارٹنرشپ نہیں لگیں،کچھ ایک دو فیصلے ہمارے لئے مثبت نہیں تھے۔ہم حالات کے اعتبار سے کھیلتے ہیں۔آگے وائٹ بال کرکٹ ہے۔عرب امارات میں ہمارا ریکارڈ اچھا ہے۔ایشیا کپ میں سیٹ ہونگے۔ورلڈ ٹی 20 کپ بھی وہاں کھیلا تھا

دورہ سری لنکا میں پاکستان نے 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز 1-1 ست ڈراکھیلی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر وہ پہلے چوتھے نمبر پر تھے،نمبر 3 پر آئے اور اب نمبر 5 پر چلے گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *