| | | | | | |

ورلڈ ٹی 20 ٹرافی گلوبل سفر کےلئے بورے والا ایکسپریس میں سوار،وقار یونس بے چین

میلبورن،کرک اگین

وقار یونس ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں آفیشلی داخل ہوگئے،شمولیت اعزاز قرار،ساتھ میں شاندار الفاظ میں خوشی کا اظہار بھی کیا۔

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2022 اس سال 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں کھیلا جارہا ہے،اس حوالہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے اس کی 100 روزہ کائونٹ ڈائون تقریب سجائی ہے۔میلبورن کے تاریخی میدان میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے سابق کپتان ،سوئنگ کے  شہنشاہ وقار یونس نے  بھی شرکت کی۔

پاکستان اور بھارت کا پھر اکتوبر میں آمنا سامنا،ورلڈ ٹی 20 کپ کا شیڈول جاری

بورے والا ایکسپریس نے کہا ہے کہ  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ2022 کے 100 روزہ کائونٹ ڈائون میں بلانے پر میں آئی سی سی،کرکٹ آسٹریلیا اور میلبورن کا مشکور ہوں۔16 ٹیموں کے 45 میچزکے لئے مجھ سے مزید انتظار نہیں ہورہا ہے۔

وقار یونس کے ساتھ آسٹریلیا کے سابق آل رائونڈر شین واٹسن،موجودہ محدود اوورز سائیڈ کے کپتان ایرون فنچ سمیت کئی نمایاں نام موجود تھے۔

آسٹریلوی  ستارے ایرون فنچ، جارجیا ویرہم اور ٹیلا ویلمینک نے کرکٹ لیجنڈز شین واٹسن، وقار یونس اور مورنے مورکل و دیگر آسٹریلوی شخصیات کے ساتھ مل کر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز کیا، جو نسان کے ذریعے چلایا گیاہے۔

اس ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کے دنیا کے بہترین کرکٹرز شامل ہوں گے، جس میں آسٹریلیا ٹیم ایرون فنچ کی قیادت میں اپنے گھر کی سرزمین پر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا کو مردوں کے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی میزبانی کی گئی ہے۔

فنچ  نےآسٹریلیا آنے والی 15 دیگر ٹیموں کا خیرمقدم کیا اور اصرار کیا ہے کہ ان کی ٹیم کی تیاری کے لیے یہ مہینے اہم ہیں۔یہ کرکٹ کے لیے ایک پرجوش وقت ہے جس میں بہت ساری ورلڈ کلاس ٹیمیں پورے ملک میں کھیلنے کے لیے آ رہی ہیں۔ اب جبکہ صرف 100 دن باقی ہیں،  ہمارے شائقین کے سامنے  ورلڈ کپ میں کھیلنے پر جوش و خروش کو محسوس کر سکتے ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 ٹرافی اب گلوبل دورے پر روانہ ہوگی۔پاکستان میں بھی داخل ہوگی،آسان الفاظ میں یوں کہہ لیں کہ بورےوالا ایکسپریس نے ورلڈ ٹی 20 کپ ٹرافی کو اچک لیا ،سفر شروع کردیا ہے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔پاکستانی ٹیم گزشتہ سال سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہاری تھی لیکن اس نے گروپ میچز میں بھارت سمیت سب ٹیموں کو ہرایا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *