| | | | | | |

آسٹریلیا برتری کے چکر میں مقروض ہوکر آئوٹ،نیتھن لائن کی شاہین آفریدی کو ٹکر

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف برتری کا خواب پورا نہ ہوسکا،راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا  کی باقی ماندہ 3 وکٹیں 20 منٹ کے اندر 10 رنزکے اضافہ کے ساتھ گرگئیں۔پاکستان نے الٹا 17 رنزکی سبقت اپنے نام کرلی،آسٹریلین اننگ 459 رنزپر تمام ہوئی۔میزبان ٹیم کے نعمان علی نے وکٹوں کا چھکا دے مارا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی وکٹ پیٹ کمنز کی گری جو نعمان علی کی بال پر امام کے ہاتھوں  8 کرکے کیچ ہوگئے۔4 رنزکے اضافہ سےمچل سٹارک شاہین شاہ کے ہاتھوں ایل بی ہوئے،انہوں نے13 کئے ،آخری وکٹ نیتھن لائن کی گری جو نعمان علی کی بال پر ایل بی قرار پائے۔

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن خطرے میں،طریقہ جانیئے

اس طرح آسٹریلیا ٹیم140 اوورز 1 بال پر 459 رنزبناکر گئی۔پاکستان نے 476 رنز4 وکٹ پر اننگ ختم کی تھی۔میزبان ٹیم نے 17 رنزکی سبقت لی۔نعمان علی نے شاندار گیند بازی کی۔38 اوورز اور 1 بال پر 107 رنزکے عوض 6 وکٹ لئے ،آج آخری روز بناکوئی رنزدیئے 2 وکٹ لے گئے۔شاہین کو 88 رنزکے عوض 2 وکٹ ملے ۔

دن کے شروع میں ایک موقع پر رن بناتے ہوئے نیتھن لائن شاہین آفریدی سے ٹکراتے ہوئے بھاگے،پیسر نے لائن کی اجنب دیکھا،وہ رن مکمل کررہے تھے،جیسے ہی نیتھن لائن نے اس کے بعد مڑکر ہاتھ کے اشارے سے معذرت کی کوشش کی تو شاہین دوسری جانب منہ موڑ چکے تھے۔پیسر کے چہرے پر سختی آگئی تھی،اس کے بعد نتیجہ میں انہوں نےاگلی بال فل ٹاس کردی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *