| | | | | | |

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن خطرے میں،طریقہ جانیئے

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن خطرے میں،طریقہ جانیئے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان روالپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کوئی نتیجہ نکل آیا تو یہ انہونی ہوگی لیکن بظاہر میچ ڈرا کی جاب گامزن ہے۔سوال یہ ہے کہ اگر میچ ڈرا ہوا تو آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کہاں کھڑا ہوگا۔حال ہی میں موہالی ٹیسٹ میں سری لنکا کی شکست کے بعد پاکستان کو دوسری پوزیشن مل گئی تھی۔آسٹریلیا پہلے اور آئی لینڈرز تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کی یہ ہوم سیریز ہے،اپنے میدانوں میں ہر ٹیسٹ میچ ہی جیتنا اہم ہوتا ہے۔ایسے میں شکست تو بہت بڑی بات ہوگی لیکن ڈرا میچ بھی کم خسارہ نہیں ہے۔

کرک اگین اپنے پڑھنے والوں کو حتمی انداز میں بتاسکتا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ اگر ڈرا ہوا تو آسٹریلیا اور پاکستان کی پوزیشن کیا ہوگی،ان کی پوائنٹس شرح کیا بنے گی۔

پنڈی ٹیسٹ پچ آئی سی سی ریڈار پر،سمتھ نے مردہ پچ پر 5 ویں دن کا منصوبہ بتادیا

سب پہلی بات یہ ہے کہ ڈرا میچ سے دونوں ٹیموں کو کتنا فرق پڑے گا۔پوزیشن کس کی گرے گی بھی پوائنٹس شرح گرنے سے دوسری ٹیموں کے مقابلہ میں ان کا مقام زوال پذیر ہوگا۔اس وقت کی پوزیشن کچھ اس طرح ہے۔

آسٹریلیا،پہلی پوزیشن      پوائنٹس شرح      86.66 فیصد

پاکستان ،دوسری پوزیشن      پوائنٹس شرح     75.00 فیصد

سری لنکا،تیسری پوزیشن      پوائنٹس شرح    66.66 فیصد

پاکستان اور آسٹریلیا کے ڈرا میچ کے بعد ٹیبل کی پوزیشن یہ ہوگی۔

آسٹریلیا،پہلی پوزیشن     پوائنٹس شرح    72.21 فیصد

سری لنکا،دوسری پوزیشن    پوائنٹس شرح    66.66 فیصد

پاکستان،تیسری پوزیشن   پوائنٹس شرح    66.66 فیصد

غالب امکان یہی ہے کہ پاکستان کو سری لنکا کے برابر پوائنٹس شرح ہونے کے باوجود تیسری پوزیشن اس لئے ملے گی کہ اس کے میچز زیادہ ہیں۔عین ممکن ہے کہ کسی تیکنیکی شاٹ سے دوسری پوزیشن قرار دے دی جائے لیکن پاکستان کی پوائنٹس شرح یہی 66.66 ہی ہوگی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائنٹس شرح نکالنے کا طریقہ

یہ نہایت آسان ہے،میچ جیتنے پر 12،ٹائی پر 6 اور ڈرا پر 4 پوائنٹس ہیں لیکن پوائنٹس شرح دوسرے طریقہ سے نکلتی ہے،اس کا تعلق میچزکی تعداد پر ہوتا ہے۔ڈرا میچ کی پوائنٹس شرح 33.33 فیصد مقرر ہے۔اسے مثال سے سمجھتے ہیں۔پاکستان کے اس وقت تک ٹوٹل میچز 4 ہیں۔اسے 100 پر تقسیم کریں تو فی میچ شرح 25 پوائنٹس بنتی ہے،3 فتوحات کا مطلب ہے کہ 25 کو 3 سے ضرب دیں تو جواب 75 آئے گا۔چنانچہ موجودہ شرح 75 فیصد ہی ہے۔اب پاکستان اگلا میچ ڈرا کھیلتا ہے تو اس کے ٹوٹل میچزکی تعداد 5 ہوجائے گی،اس صورت میں فی میچ کی شرح 25 کی بجائے 20 ہوجائے گی۔فتوحات اس کی 3 ہیں ۔20 کو 3 سے ضرب دیں تو جواب 60 ہوگا۔اب 33.33 شرح ڈرا میچ کی ہے تو اس کو پاکستان کے ٹوٹل 5 میچز پر تقسیم کیا جائے تو جواب 6.66 فیصد بنتا ہے تو اس میں 60 فیصد کو مزید جمع کریں ،جواب 66.66 فیصد آئے گا۔

آسٹریلیا کےا س وقت 5 میچز میں4 فتوحات،ایک ڈرا میچ کے ساتھ 86.66 فیصد شرح ہے،اب پاکستان سے ڈرا میچ ہوگا تو ٹوٹل میچز 6 ہونگے۔100 کو 6 پر تقسیم کریں تو جواب16.66 فیصد،اسے 4 فتوحات کے ساتھ ضرب دیں تو 66.66 فیصد۔اب اس کا دوسرا میچ ڈرا ہوا ہوگا۔ٹوٹل میچز 6 ہونگے تو 33.33 کو 6 پر تقسیم کریں  جواب 5.55 ہوگا،اس کی فتوحات کی پوائنٹس شرح66.66 فیصد کو اس میں جمع کریں گے تو 72.21 فیصد۔پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔امید ہے کہ ان 2 مثالوں سے پوائنٹس شرح اور پوزیشن نکالنا  آپ سمجھ گئے ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *