| | | | | | |

ون ڈے جاری،ٹی 20 بھی آج،ایک احمق،دوسرا کرمنل؟امپائر زندگی سے آئوٹ

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی گلین میکسویل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹانگ مذاق مذاق میں ٹوٹ گئی۔یہ بات انہوں نے اپنے زخمی ہونے کے قریب 10 روز بعد کی ہے۔کہتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کی رات تھی،ہم 50 دوست اپنی بیگمات کے ساتھ ایک تقریب میں تھے۔ہلکی بارش تھی،مجھے یہ سوجھا کہ میں تھوڑا بھاگ کر ایک مذاق کروں،4 قدموں کے بعد میرا پائوں پھسلا اور پھر میری ٹانگ 2 جگہ سے ٹوٹ گئی۔اب اپنے موسم گرما کے ہوم کرکٹ سیزن سے آئوٹ ہوں۔میں احمق تو نہیں تھا لیکن اسے کیا کہوں،کیا کہہ سکتا ہوں۔

ادھر ایک اور کھلاڑی ڈیوڈ وارنر جن کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے قوانین تک بدل دیئے ہیں۔اب وہ ایک بار پھر کپتانی کی درخواست کرسکتے ہیں،جن پر بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی تھی،انہوں نے شدید غصہ میں کہا ہے کہ میں کرمنل نہیں ہوں۔

پاکستان کے لئے سبکی یا عدم اطمینان،انگلش ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ دلچسپ تقرری

آئی سی سی کے سابق امپائرجرمی لائیڈ68 سال کی عمر میں چل بسے۔گلوسٹر شائر کے سابق آل رائونڈر نے5 ٹیسٹ،18 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ میں امپائرنگ کی تھی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کا آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جارہا ہے۔کیوی ٹیم کے پاس سیریز بچانے اور بھارت کے پاس جیتنے کے یہ آخری مواقع ہیں۔

ادھر ایم سی جی میں آسٹریلیا اور انگلینڈکا آخری ون ڈے شروع ہے۔میزبان آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ شروع کی ہے اور14 اوورز میں بناکسی نقصان کے 85 اسکور بنالئے تھے۔آسٹریلیا کلین سوئپ اور انگلینڈ ایک جیت کے لئے کوشاں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *