| | | | | | | |

آئی پی ایل بولی،آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز آدھے پیسوں میں فروخت

کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کی آئی پی ایل میں آدی قیمت میں خریداری ہوسکی ہے۔گزشتہ سال اس سال کی قیمت سے ڈبل رقم میں وہ لیگ کھیل رہے تھے،پھر بھی اچھی رقم اس سال بھی ملے گی۔

آئی پی ایل 2022 کی 2 روزہ آکشن کا آغاز ہوگیا ہے۔آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے خرید لیا ہے۔انہیں ایک ملین سے زائد ڈالرز کے عوض لیا گیا ہے۔کمنز کو  سوا 7 کروڑ بھارتی روپے میں لیا گیا ہے۔کمنز کو بولی میں 2 کروڑ بھارتی روپے میں رکھا گیا تھا لیکن وہ قریب 4 گنا قیمت پر لئے گئے ہیں۔بھارتی اسپنر روی چنرن ایشون کو راجستھان رائلز نے 5 کروڑ میں خریدا ہے۔ان کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔

پی ایس ایل 7 میں آج ایک اور زوردار ٹکر،یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز میں کانٹے کی جنگ

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کاگیسو ربادا کی بھی بنیادی قیمت 2 کروڑ تھی لیکن وہ ہائی قیمت سوا 9 کروڑ بھارتی روپے  میں پنجاب کنگز کے کیمپ میں لئے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے پیسر ٹرینٹ بولٹ کو راجستھان رائلز نے 8 کروڑ بھارتی روپے میں لیا ہے۔بھارت کے شیکھر دھون کو سوا 8 کروڑ میں پنجاب کنگز نے لیا۔

محمد شامی کو سوا 6 کروڑ میں گجرات نے لے لیا ہے۔بھارتی شری یاس ایئر کو نائٹ رائیڈرز نے سوا 12 کروڑ بھارتی روپے میں لیا گیا۔جنوبی افریقا کےفاف ڈوپلیسی 7 کروڑ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے پاس چلے گئے ہیں۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر سوا 6 کروڑ بھارتی روپے میں دہلی کیپیٹلز کیمپ میں  واپسی کرگئے ہیں۔جنوبی افریقا کے ڈی کاک کو سوا 6 کروڑ میں لکھنو نے خریدا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *