| | | | | |

پی ایس ایل 7 میں آج ایک اور زوردار ٹکر،یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز میں کانٹے کی جنگ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

پی ایس ایل 7 میں آج ایک اور ٹاکرا۔ہوائیں رخ بدلنے لگی ہیں،فاتح ٹیمیں ہارنے اور ناکام ٹیمیں جیتنے لگی ہیں۔پاکستان سپر لیگ 7 کراچی سے لاہور منتقل ہوتے ہی موڈ بدلنے لگی ہے۔ایک روز قبل قلندرز کی سلطانز کے خلاف جیت کسی بھی ٹیم کو اچھی نہیں لگی۔خاص کرکراچی کنگز کو۔اس لئے کہ جو بھی ملتام کوہرائے گا،اس کا راستہ آسان ہوتا جائے گا۔اس کے مقابل ملتان سلطانز کا کوئی نقصان نہ ہوگا۔

پی ایس ایل 7 میں آج بھی ایک ہی میچ ہوگا۔یہ میچ 2 بار کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایک بار کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ہوگا۔3 فروری 2022 کو دونوں کا ابتدائی میچ اسلام آباد نے43 رنز سےجیت لیا تھا۔اس طرح اب تک کے آخری 5 میچزمیں یونائیٹڈ کو گلیڈی ایٹرز پر 2-3 سے سبقت حاصل ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیوں نہ کی،رضوان کے لئے اہم سوال،پہلی شکست،قلندرز فاتح

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی میں اپنے آخری میچ  میں باوقار فتح حاصل کی تھی،جیسن رائے کی آمد اور سنچری نے ٹیم کی قوت ہی بدل ڈالی،کھویا اعتماد بحال ہوا تھا،پھر ہر پلیئر ایسے کھیل رہا تھا کہ جیسے جیتنے ہی آیا ہو۔اسلام آباد کے اس وقت 6 اور کوئٹہ کے4 پوائنٹس ہیں۔اسلام آباد ٹیم جیتی تو پیچھے موجود زلمی اور کنگز کے لئے کچھ امیدیں زیادہ روشن ہونگی،اگر کوئٹہ نے آج میچ جیت لیا تو پھر زلمی اور خاص کرکنگز کے لئے خطرات کی گھنٹیاں بج اٹھیں گی۔

شاداب خان اور سرفراز احمد میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔لاہور کی پچ اور موسم میں ٹاس کا فیکٹر اہم ہوگا۔بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم مشکلات محسوس کرے گی۔ٹاس کا سکہ نہایت ہی اہم ہوگا۔یہ کس کے حق میں جائے گا،کہنا قبل از وقت ہے لیکن امکان ہے کہ سرفراز ٹاس جیت جائیں گے اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کریں گے،اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ فاتح بننے کے امیدوارہونگے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 7 بجے ٹاس ہوگا،میچ حسب سابق ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔جیسن رائے اور ادھر سے ایلکس ہیلز میں جوڑ پڑے گا۔ہیلز کی جانب سے آج بڑی اننگ متوقع ہے۔وہ چل پڑے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔قلندرز کے بغیر اسلام آباد کا رقص ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *