| | | | |

رمیز راجہ کا بڑا اعلان،کرکٹ رجیم چینج سازش عالمی سطح پر اٹھادی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

رمیز راجہ کا بڑا اعلان،کرکٹ رجیم چینج سازش عالمی سطح پر اٹھادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیزراجہ پہلی بار سامنے آگئے۔سبکدوشی کے بعد پہلی بار انہوں نے سامنے آکر تمام سوالات کے جواب دے دیئے۔کرک اگین کی یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی ہے کہ رمیز سپیک آن ہونے والا ہے،چنانچہ ایسا ہی ہوا۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنا ظلم ہوگا۔نوجوان کھلاڑیوں کا وہ مستقبل ہے۔ہم نے بڑی بنیاد رکھی ہے۔یہاں راتوں رات سب ختم کرنے کی بات ہورہی ہے۔رمیز راجہ  نے یہ بھی بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کی کچھ ہچکچاہٹ تھی کہ میں نے کہاں پر فٹ ہونا ہے۔جب اس انداز کا پلیئر ہوتا ہے تو ورلڈکپ میں رسک لینا پڑتا ہے۔1992 ورلڈکپ میں عمران خان آدھے کندھے کے ساتھ کھیلے۔جاوید میاں داد بھی پورے فٹ نہیں تھے۔دونوں کھیلے۔ہم جیتے۔اب شاہین بھی کھیلنا چاہتے تھے تو رسک لینا پڑتا ہے۔

رمیز راجہ کواصل دھکا کہاں سے لگا،نئی رجیم کے ایجنڈے میں پاک بھارت کرکٹ شامل

پی سی بی سے متعلق رمیز راجہ نے کہا ہے کہ باہر کے لوگ آکر چودھری بن جاتے ہیں۔ایک بندے کے لئے قانون بدلا۔سوا 2 بجے رات کو یہ ٹوئٹ کردیا کہ ہم نے رمیز راجہ کو فارغ کردیا،میں ٹیسٹ کرکٹر ہوں۔یہ بنا بیٹ اٹھائے منہ اٹھاکر آجاتے ہیں۔میرا پوائنٹ یہ ہے کہ  ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ ویسے بھی فروری میں ختم ہورہا ہے،اس کے بارے میں واہیات چلادیں۔چیف سلیکٹر کو سیریز کے دوران فارغ کردیا۔یہ کیا طریقہ ہے۔کرکٹرز کی بھی عزت ہوتی ہے۔ان کو راستہ دیا جاتا ہے۔

یہ کیا طریقہ ہے کہ سیزن کے درمیان آکر آپ سب کو فارغ کردیں۔غلطیاں سب سے ہوتی ہیں لیکن یہ طریقہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔یہ سیاسی غنڈا گردی ہے۔اس سے کرکٹ برباد ہوگی۔بورڈ پر پریشر آجاتا ہے۔کرکٹ کا نقصان ہوگا۔پی سی بی کو مسائل ہونگے،کپتان بھی ہل جائے گا،یہ صرف پاکستان میں ہی ہوسکتا ہے کہ ایک ملازم کو لانے کے لئے قانون بدل دو۔میں انٹرنیشنل سطح پر اس معاملہ کو اٹھائوں گا۔

پی سی بی چیئرمین سے رمیز سپیک اور کمنٹری بکس میں واپسی ،راجہ روپوش یا خاموش

رمیز راجہ نےا نکشاف اور اعلان کیا ہے کہ میں  نے کمنڑی کی۔میں ایم سی سی کمیٹی کا ممبر ہوں۔میں آکسفورڈ  جونیئر   میں لیکچر دیتا ہوتا ہوں،ابھی پھر وہاں جارہا ہوں،جہاں ملک برطانیہ سے لے کر آئن سٹائن تک سب نے لیکچر دیئے ہیں۔ اس مسئلہ کو وہاں اٹھائوں گا۔لیکچر میں لائوں گا اور بیان کروں گا۔سوال کروں گا کہ کیا یہ کوئی مذاق ہے ہماری کرکٹ کے ساتھ۔لوگوں میں غصہ ہے،چاہے کوئی پرفارمنس کررہا ہے یا نہیں لیکن ایک مدت کا پورا ہونا ضروری ہے۔

ہم انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز ہارے،انہوں نے اسپیڈ پکڑی،ہم ویسی نہ کرسکے لیکن پھر بھی ہمارا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *