| | | | |

پاکستان کے میدان پھر آباد،کراچی میں ایک روزہ انٹر نیشنل میچ آج

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Image by PCB

پاکستان کے میدان پھر سے آباد،نیشنل اسٹیڈیم کراچی آج ایک بار پھر انٹر نیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔50 روز قبل 17 ستمبر 2021 کے تلخ روز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی میں ایک روزہ میچ سے چند لمحات قبل کھیلنے سے انکار کرکے پاکستان کی کرکٹ ویران کرنے کی کوشش کی تھی۔پھر اس نے دورہ ہی ختم کردیا تھا۔نتیجہ میں اس کے 5 روز بعد انگلینڈ نے بھی اکتوبر 2021 میں ٹی 20 سیریز کا دورہ پاکستان ختم کردیا تھا۔

شکست کے باوجود سکاٹش پلیئرز پاکستانی ٹیم کے پرستار،بھارتی میڈیا میں تیسرا اتوار کیوں زیر بحث

پاکستان کرکٹ،فینز شدید افسردگی،پشیمانی میں تھی۔ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ کی پریکٹس سے محروم ہوگئی تھی۔بعد میں حکومت پاکستان نے 2 ممالک کی جانب سے دورے منسوخ کیئے جانے کی اصل وجوہات بتائی تھیں۔

آج 8 نومبر 2021 کو ٹھیک 50 دن بعد پاکستان ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے،گویا ایونٹ کی تیاری کے لئے رکھے گئے تمام 7 ٹی 20 میچزکی منسوخی سے اس کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ساتھ ہی پاکستان کے ویران میدان آباد ہونے لگے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پیر 8 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔یہ سیریز ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائر کی تیاری کا حصہ ہے جو اس ماہ کے آخری عشرے میں زمبابوے میں شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سدرہ نواز کریں گی۔جویریہ خان سمیت متعدد پلیئرز اسکواڈ سے باہر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *