| | | | | | | |

شکست کے باوجود سکاٹش پلیئرز پاکستانی ٹیم کے پرستار،بھارتی میڈیا میں تیسرا اتوار کیوں زیر بحث

شارجہ،کرک اگین رپور

Image by Twitter

پاکستان سے شکست کے باوجود سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گرین کیپس کے پرستار نکلے،میچ کے بعد قومی کھلاڑیوں سے ملے،ان سے بہت کچھ پوچھا اور سنا،پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی نے اپنے تجربات بھی بتائے۔

کرس گیل کی شمولیت سے ٹیم تگڑی ہوئی،سارہ ٹیلر سے فائدہ ہوگا،کولن انگرام

قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے بھی سب سے ملاقاتیں کیں۔سکاٹ لینڈ ٹیم پاکستان سے بڑے مارجن سے ہاری ہے لیکن اس کے باوجود تمام پلیئرز پاکستان کی ٹیم کے کیوں فینز ہوئے۔

یہ بات تو سچ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ،آئر لینڈ اور سکاٹ لینڈ میں بھی چاہی جاتی ہے،اس کے کھیل کے بہت زیادہ پرستار بھی ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے ٹاس کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے ،اس پر پاکستان کے خلاف بولنے والے ہربھجن سنگھ  نے صاف کہا ہے کہ ٹاس کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں ہے،یہ ہوجاتا،وہ ہوجاتا،یہ باتیں چھوڑدیں،مان لیں کہ ہم پار گئے۔

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت کو سپر سنڈے پڑا ہے۔مسلسل تیسرے اتوار کو بھارتیوں کے دل توٹے ہیں۔2 ہفتے قبل کے اتوار کو پاکستان نے ہرایا،گزشتہ اتوار کو نیوزی لینڈ نے ہرایا،آج کے اتوار کو بھارت ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر ہوگیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *