| | | | | | | |

کین ولیمسن نے شکست کی وجہ بتاکر بابر اور رضوان کی جانب سے کسے جواب دیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

کیوی کپتان نےسیمی فائنل میں شکست کی اہم وجہ بتادی،پورے ایونٹ میں ناکام جانے والی جوڑی صرف ایک میچ سے ہیرو بن گئی ہے۔

سڈنی میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر کیوی کپتان کین ولیمسن کہتے ہیں کہ پاکستان نے پہلے اچھی بالز کیں لیکن 152 اسکور اچھا تھا ،یہاں محمد رضوان اور بابر اعظم کھڑے ہوگئے،انہوں نے پریشر نہیں لیا،ہمیں اس لئے وکٹ نہیں ملی،دونوں اچھا کھیلے،اس لئے ہم ہارگئے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،روایت برقرار،کیویز پھر فلاپ،پاکستان 13 برس بعد فائنل میں

کرک اگین یہاں اپنے پڑھنے والوں کو بتانا چاہتا ہے کہ بابر اور رضوان پر سخت تنقید کی گئی اور مبصرین نے اوپنرز تبدیل کرنے کی بات کی لیکن دونوں ثابت قدم رہے۔9 ویں بار 100 اوپننگ شراکت بنائی۔سیمی فائنل میں ان کو ہی کیوی ٹیم نے اپنی شکست کا سبب قرار دے دیا۔

ادھر پاکستانی کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ سڈنی کا شکریہ،مجھے لگا کہ پاکستان میں کھیل رہاہوں،کیوی ٹیم اچھی ٹیم ہے،ہم نے پلان کے مطابق کھیلا،فائنل کی ٹرافی میرے ہاتھ میں ابھی نہیں لیکن وقت آئے گا تو دیکھیں گے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے ہراکر فائنل میں قدم رکھ دیئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *