| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،روایت برقرار،کیویز پھر فلاپ،پاکستان 13 برس بعد فائنل میں

 سڈنی،کرک اگین رپورٹ

تاریخ بدلی نہ ہی ورلڈکپ 1992 کی جاری راویت۔پاکستان نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں ہرادیا ہے۔کیوی ٹیم کا انداز ایسا تھا کہ جیسے ان پر پہلے ہی شکست کا غلبہ تھا۔کرک اگین کی میچ پر کی گئی پیش گوئی بھی سچ ثابت ہوئی۔یوں پاکستان تاریخ میں تیسری بار اور ویسے 12 برس بعد ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں پہنچا ہے۔گزشتہ سال کی ٹی 20 ورلڈکپ فائنلسٹ کیوی ٹیم کا سفر تمام ہوا۔

کیویز 152 رنز تک محدود،پاکستانی بیٹرز کا آسان امتحان

بدھ کو سڈنی میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے 153 رنزکا تعاقب شروع کیا تو کرک اگین نے اس وقت بھی لکھا تھا کہ یہ ایک آسان ہدف ہوگا۔بابر اعظم اور محمد رضوان کی 12 اوورز 4 بالز پر 105 رنکی اوپننگ شراکت نے اس کی بنیاد رکھ دی۔نیوزی لینڈ کو یہ پہلی کامیابی ملی تھی۔ففٹی مکمل کرنے والے پاکستانی کپتان 42 بالز پر 53 رنزبناکر مچل اور بولٹ کا شکار بنے۔انہوں نے 7 چوکے لگائے۔محمد رضوان آئوٹ ہونے والے دوسرے بیٹر تھے جو 132 کے مجموعہ پر 57 رنزبناکر گئے،انہیں مشکوک ہائٹ بال پر آئوٹ دیا گیا،انہوں نے43 بالز کھیلیں،5 چوکے لگائے۔محمد حارث شاندار 30 رنزبناکرگئے۔دونوں وکٹیں ٹرینٹ بولٹ نے لیں۔پاکستان نے ہدف5 بالیں قبل 3 وکٹ پر پورا کیا۔یوں 7 وکٹ سے جیت کر فائنل میں پائوں رکھ دیئے۔

پاکستان پہلے ٹی 20 ورلڈکپ 2007 میں فائنل کھیلا،ناکام ہوا تھا۔2009 میں دوسری بار فائنل کھیلا،کامیاب رہا،اب تیسری بار 13 برس بعد فائنل کھیلے گا۔اسی طرح 1992 ورلڈکپ کی طرح پاکستان نے رواں ایونٹ میں سیمی فائنل میں قدم رکھے۔نیوزی لینڈ کو شکست دی۔پاکستان کی کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے سمی فائنل میں کیویز کے خلاف یہ چوتھی جیت بھی ہے۔1992 ورلڈکپ،199 ورلڈکپ اور 2007 ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں کیویز ہارچکے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،سیی فائنل میں کون فیورٹ،ٹرافی کس کی،نامور کرکٹرز کی آرا

اس سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فییصلہ کیا۔فن ایلن 4،ڈیوون کونے 21 اور نہایت جارح مزاج بیٹر گلین فلپس6 رنزبناکر پویلین لوٹے تو پاکستان49 پر 3 کامیابیاں لے چکا تھا۔کین ولیمسن اعر ڈیرل مچل نے چوتھی وکٹ پر قیمتی 68 اسکور جوڑے۔خطرناک ہوتی شراکت کو شاہین شاہ نے توڑا،وہ46 رنزبناکر کلین بولڈ ہوگئے۔انہوں نے 42 بالز کھیلیں۔دوسرے بیٹرڈیرل مچل 35 بالزپر 53 رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے۔جمی نیشم نے 16 کئے۔کیوی ٹیم آخری اوورز میں تیز اسکورنہ کرسکی اور 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 152 رنزتک محدود ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ کامیاب رہے،انہوں نے 24 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔محمد نواز کو ایک وکٹ ملی،ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *