| | |

مصباح اور ذکا اشرف کی ملاقات ،ایک پیشکش مسترد،ایک عہدہ قبول

 

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

مصباح اور ذکا اشرف کی ملاقات ،ایک پیشکش مسترد،ایک عہدہ قبول

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اور سابق کپتان وہیڈ کوچ مصباح الحق کی طویل ملاقات ہوئی ہے۔دونوں میں لمبی بات ہوئی ہے۔مصباح نے چیئرمین پی سی بی کی ایک پیشکش مسترد کردی۔دوسری قبول کرلی ہے۔یوں مصباح پھر ریڈار پر ہیں۔

معروف صحافی قادر خواجہ نے رپورٹ کیا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق اور مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی کے سربراہ ذکاء اشرف کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی۔

ذکاء اشرف نے مصباح الحق کو کرکٹ ٹیکنکل کمیٹی کے تمام معاملات سنبھالنے کی آفر کی۔ مصباح الحق نےیہ پیشکش  قبول کرلی ۔وہ سربراہ کے طور پر کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں بلامعاوضہ کام کرینگے۔

ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کے نظام کو سنبھالنے کے لئے مصباح الحق کو آفر کرچکے ہیں لیکن مصباح الحق نے پی سی بی مینجمنٹ میں نوکری کرنے سے معذرت کرلی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *