| | | | | | | |

کیویز 152 رنز تک محدود،پاکستانی بیٹرز کا آسان امتحان

 

 

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

Getty images

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے153 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سڈنی میں کھیلے جارہے ناک آؤٹ میچ میں کیویز نے خراب اسٹارٹ کے باوجود 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 152 رنز بنالئے ۔فن ایلن 4،ڈیوون کونوے 21 اور خطرناک بیٹر گلین فلپس 6 کرسکے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے 46 رنز بنائے۔ڈیرل مچل نے ففٹی مکمل کی۔دونوں نے چوتھی وکٹ پر 50 بالز پر 68 رنز کی شراکت قائم کی ۔وہ 52 پر ناقابل شکست لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین نے 24 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں

نواز اور نسیم نے ایک ایک آئوٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *