| | | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل ،پاکستان کو آج پھر آسٹریلیا کا چیلنج،اس بار کیا ہونے والا

نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ

آج پھر پاکستانی کرکٹ فینز اور عوام کے لئے مشکل دن بلکہ دن گزار کرشام اور پھر رات مشکل ہوگی،ایک بار پھر آئی سی سی ناک آئوٹ سٹیج پر آسٹریلیا مقابل ہے،پاکستان اسے کسی بھی ناک آئوٹ کائونٹر میں کائونٹر کر نہیں سکا ہے۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج نارتھ سائونڈ میں سپرلیگ کوارٹر فائنل3 کھیلا جارہا ہے۔یہ سیمی فائنل کی جنگ کا میچ ہے۔اس سے قبل  انگلینڈ اور افغانستان فائنل 4 میں پہنچ چکے ہیں۔

آسٹریلیا اپنے گروپ ڈی میں نمبر 2 اور پاکستان گروپ سی میں نمبر ون ٹیم کے طور پر یہاں تک پہنچے ہیں۔دونوں میں کیسا مقابلہ ہوسکتا ہے۔اس کا انحصار پاکستانی بیٹنگ لائن پر ہے۔اگر نوجوان پلیئرز نے اعصاب قابو میں رکھے تو پرانی روایت ٹوٹ سکتی ہے۔نئی روایت بن جائے گی۔

ایک بات یوں پاکستان کے حق میں جاتی ہے کہ 2016 سے اب تک دونوں ٹیمیں کسی بھی ایونٹ میں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ایک میچ بے نتیجہ رہا تو 3 میچز پاکستان نے جیتے،آسٹریلیا کی واحد کامیابی بھی 6 برس قبل کی ہے۔جدید کرکٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف جیتنا آگیا ہے،اس کا فائدہ یہاں آئی سی سی ایونٹ میں اٹھانا چاہئے۔

باتوہی ہے کہ سینئر ٹیم ہو یا جونیئر۔1987 سے اب تک پاکستان آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ایونٹ کے کسی بھی ناک آئوٹ میچ میں کامیاب نہیں ہوا۔چند ماہ قبل دبئی میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہارگئی تھی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،تاریخی اپ سیٹ،افغان سیمی فائنل میں،کرک اگین کا ایک اور تجزیہ درست

پاکستان اگر یہ میچ جیت جاتا ہے تو اس کا بھارت سے اگلے مراحل میں ٹاکرا پڑے گا۔یہ اس میچ سے بھی زیادہ اہم بات ہوگی۔ایونٹ میں اب تک قاسم اکرم 187 اور محمد شہزاد 186 اسکور کرچکے ہیں۔ادھر آسٹریلیا کےٹیگو ویلی بھی اس کے آس پاس 193 کرکے نمایاں ہیں اور کوئی 111 سے زائد اسکور جوڑ نہیں سکا ہے۔اسی طرح اویس علی اور ذیشان احمد بائولنگ میں اچھے ثابت ہوسکتے ہیں۔

پاکستان ہر گز فیورٹ نہیں ہے لیکن افغانستان کے سری لنکا کو ہرانے کے بعد اس کی شکست کا کوئی جواز نہیں ہے،آپ اس سےاندازا کریں کہ پاکستان نے افغانستان کو ہرایا تھا،اسی افغانستان نے جو پاکستان سے ہار چکے ہیں ،انہوں نے اس سری لبکن ٹیم کو مات دی ہے جس نے آسٹریلیا کو گروپ میچ میں ہرایا تھا۔گویا آسٹریلیا سے تگڑا سری لنکا نکلا،سری لنکا سے پاور فل افغانستان ثابت ہوا اور افغانستان سے زیادہ کامیاب پاکستان،ایسے میں آسٹریلیا کے خلاف جیت بنتی تو ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق  میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *