| | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،تاریخی اپ سیٹ،افغان سیمی فائنل میں،کرک اگین کا ایک اور تجزیہ درست

 

کرک اگین اسپیشل ڈیسک رپورٹ

Twitter Image

کرک اگین کی ایک اور پیش گوئی سچ،آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر لیگ کوارٹر فائنل کا بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے سری لنکا کو  سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 4 رنز سے ہراکر دنیائے کرکٹ کوورطہ حیرت میں ڈال دیا،افغان بچے یوتھ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔آخری وکٹ پر بڑا ڈرامہ ہوا۔سری لنکا نے معمولی ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹیں رن آئوٹ کی شکل میں گنوادیں تو افغان بائولرز نے معمولی اسکور کی حفاظت میں 32 وائیڈ بالز کروادیں۔

جمعرات کی رات ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے سپر لیگ کوارٹر فائنل 4 میں ایک انتہائی لوسکورنگ شو ہوا۔ہر طرف بائولرز کا راج رہا۔پہلے افغان انڈر 19 ٹیم 48 ویں اوور میں صرف 134 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔26 پر 4 وکٹ گنوانے کے بعد عبد الہادی کے 37 اورنور احمد کے بنائے گئے 30 رنزکی مدد سے ٹیم اتنا سکور کرسکی۔سری لنکا کی جانب سےوینوجا رن پل نے 9 اوورز 1 بال پر صرف 10 رنز دیئے۔3 اوورز میڈن تھے۔5 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

جواب میں سری لنکن اننگ کا آغاز بھی نہایت تباہ کن تھا،43 اسکور تک جاتے جاتے اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اوپنر چمندو وکراما سنگھے 16 کا بڑا اسکور کرسکے،باقی سب 3 سے اوپر نہ گئے۔3 کھلاڑی تو رن آئوٹ ہوگئے،یہ میچ کا دبائو تھا،یا پھر کچھ اور کہ لنکن ٹیم ہارنےکی کوشش میں تھی۔ایسے میں یکدم گیم الٹ گئی،دماغ پلٹ گئے،سری لنکا 8 ویں وکٹ پر مزاحمت پر آگیا۔افغان بائولرز وائیڈ پر وائیڈز کرنے لگے۔3 وکٹ لینے والے دینوتھ ویلاگے وان ڈی سلوا کے ساتھ مل کر شکست کے چھائےبادل ہٹادیئے،دونوں اسکور کو112 تک لے گئے،فتح 23 رنزکی دوری پر تھی،9 اوورز کا کھیل باقی تھا،یہاں افغانستان کے لئے خطرہ بنتی 69 رنزکی شراکت کو افغان گیند باز خروٹ نے توڑا،انہوں نے سری لنکن کپتان ویلاگے کو 34 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ کردیا۔4 رنزکےا ضافہ پر سری لنکا کی 9ویں وکٹ بھی گرگئی جب دوسرے سیٹ بیٹر ڈی سلوا بھی 21 کر کے چلتے بنے۔فتح اب 18 رنزکی دوری پر تھی۔ران پل اور میتھیو نے آخری وکٹ پر شراکت بنانی شروع کی تو میچ پھر دلوں کی دھڑکن بن گیا۔ایسا لگا کہ جیسے یہ کسی ایونٹ کا فائنل چل رہا ہو۔ایک وقت یوں بھی ہوگیا کہ فتح 5 رنز کی دوری پر رہ گئی۔ایسے میں افغانستان نے 4 رنز سے کامیابی حاصل کرلی،تراوین میتھیو 4 رن بناکر آئوٹ ہوگئے۔24 بالز کا کھیل ابھی باقی تھا۔آخری کھلاڑی بھی رن آئوٹ ہوا،اس طرح 4 بیٹر رن آئوٹ ہوگئے۔افغانستان کی جانب سےبلال سمیع نے 4 وکٹیں لیں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج دھڑکنوں کو تیز کرنے والا کوارٹر فائنل

کرک اگین نے لکھا تھا کہ آج کا کوارٹر فائنل دھڑکنوں کو تیز کردینے والا ہوگا،یہ لکھنا اتنا آسان اس لئے نہیں تھا کہ سری لنکا نے اپنے گروپ میں آسٹریلیا جیسی ٹیم کو شکلست دے کر ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی،یہی نہیں اس نے گزشتہ ماہ پاکستان کو انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں بھی ہرایا تھا،۔یہ واقعی آسان نہ تھا لیکن کرک اگین کے وسیع تجربہ،عرق ریزی،افغان کرکٹ امور پر جانکاری کے سبب اتنی بڑی بات لکھی تھی،یہ بھی لکھا تھا کہ بڑا اپ سیٹ آنے کو ہے۔تفصیلات اس پیرا گراف کے اوپر دیئے گئے لنک میں موجود ہیں جو 24 گھنٹے قبل شائع کی گئی تھیں۔

کرک اگین کی پہلی پیش گوئی آج ملتان سلطانز کے ٹاس جیتنے،پہلے فیلڈنگ کرنے اور میچ جیتنے کی حرف بحرف سچ ثابت ہوئی ہے۔اس کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر بطور ثبوت کلک کریں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی چمک کے بعد اب پی ایس ایل دنیا کے ریڈار پر،آج پہلا میچ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *