| | | |

بابر اعظم دوران بیٹنگ بیٹ اٹھائے رضوان کو مارنے دوڑپڑے،ایک اور بڑی ریٹائرمنٹ جلد متوقع

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم دوران بیٹنگ بیٹ اٹھائے رضوان کو مارنے دوڑپڑے،ایک اور بڑی ریٹائرمنٹ جلد متوقع۔ان خبروں میں دلچسپ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم محمد رضوان کو بیٹ سے مارنے کیلئے ان کے پیچھے بھاگ پڑے۔راولپنڈی میں جاری 2 روزپ پریکٹس میچ کے دوران بابر اعظم بیٹنگ کرکے ہاف سنچری مکمل کرچکے تھے۔محمد رضوان وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔ایسے میں حسن علی کی بال کے بعد اچانک بابر اعظم بیٹ اٹھائے رضوان کے پیچھے دوڑے۔وکٹ کیپر آگے آگے اور بیٹر بیٹ فضا میں اٹھائے پیچھے تھے،ایسا لگا کہ جیسے اسے ماردیں گے لیکن تھوڑی دیر بعد دونوں مسکراتے پائے گئے۔یہ مستیاں ہیں جو یہ بتانے کیلئے ہیں کہ پیسی بی نے ان کے خلاف جو کچھ بھی کیا،ان کو کوئی پروا نہیں ہے۔

دورہ آسٹریلیا کےلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جاری
دو روزہ سینیریو میچ کے پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر
پہلے روز پاکستانی بیٹرز نے 298 رنز اسکور کیے
صائم ایوب 35, عبداللہ شفیق نے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
شان مسعود 101, بابراعظم 71 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے
سعودشکیل 44, سرفراز احمد 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود
خرم شہزاد اور عامرجمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

توہین ورلڈکپ ٹرافی،مچل مارش پر بھارت میں مقدمے،سپر اسٹار قانونی مسائل میں

پاکستان کے ایک اور کھلاڑی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان جلد متوقع ہے۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر محمد عباس کو بھی شدید مایوسی ہے،انہیں دورہ آسٹریلیا کے قابل نہیں سمجھاگیا۔بابر اعظم کی کپتانی میں کھلنے والے پیسر بعد میں ڈراپ ہوگئے تھے لیکن ہرسال کائونٹی کرکٹ اور قائد اعظم ٹرافی کھیل کر دستک دیتے آئے ہیں۔

محمد عباس نے آج میڈیا پر آکر اپنی عدم سلیکشن کے حوالہ سے پی سی بی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ ایکشن سے لیفٹ ہینڈ آل رائونڈ اسپنر عماد وسیم پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔یوں پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کا خواب اب اکیلے عمر اکمل دیکھ رہے ہیں لیکن اس کا انحصار ملکی معاملات پر ہے۔

ادھر محمد عامر نے بھی تصدیق کی ہےکہ ان سے موجودہ پی سی بی رجیم نے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ایک جانب کھلاڑیوں کی یہ حالت ہے تو دوسری طرف پاکستان کی ٹیم راولپنڈی میں دورہ آسٹریلیا کیلئے 2 روزہ پریکٹس میچ کھیل رہی ہے اور نئے کوچز پیسر عمرگل اور اسپنر سعید اجمل کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *