| | | | | | |

میجر کرکٹ لیگ فائنل لائن اپ،نسیم شاہ کے پیچھے کون،آج بھارت کا ون ڈے

ڈیلاس،برج ٹائون،کولمبو:کرک اگین رپورٹ

میجر کرکٹ لیگ فائنل لائن اپ،نسیم شاہ کے پیچھے کون،آج بھارت کا ون ڈے۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلاجارہا ہے۔میزبان ٹیم پہلا میچ ہارنے کے بعد  بترج ٹائون میں دبائو میں ہے کیونکہ وہ یہاں 114 پر پہلے آئوٹ ہوچکے ہیں۔بھارت کی ٹیم میں آج سنجو سامسن نہیں ہونگے۔

امریکا میں کھیلی جارہی میجرلیگ کرکٹ ٹی 20 میں کوالیفائر 2 کا مکیچ ممبئی انڈینز نیویارک نے جیتا ہے۔اس نے ٹیکساس میں 6 وکٹ سے جیت نام کی۔4 وکٹ لینے والے کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔فاتح ٹیم میں احسان عادل کھیل رہے ہیں۔یہ فائنل میں ایکشن میں ہونگے۔فائنل میچ ممبئی انڈینز اور سٹل ارکارس کھیلیں گے۔

ٹیسٹ ففٹی کے فوری بعد اگلے روز رضوان کی ٹی 20 ففٹی،کلاس اور کمال

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ اور ماڈل  او ریشا روٹیلا اور نسیم شاہ کی میمز کی بھرمار ہے۔قومی میڈیا پر بھی اس کا تبصرہ ہے۔ماضی میں دونوں کے حوالہ سے متعدد خبریں سامنے آئی ہیں۔اب یہ عنوان دیا گیا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے پیچھے سری لنکا پہنچی ہیں ،جہاں نسیم شاہ ایل پی ایل 2023 کیلئے موجود ہیں۔ادھر ذمہ دار ذرائع کے مطابق بھارتی اداکارہ اپنے کسی پراجیکٹ کے سلسلہ میں سری لنکا کے دوسرے شہر میں موجود ہیں۔نسیم شاہ اس وقت ایک اور شہر میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *