اسڈنی ٹیسٹ کیلئے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان،10 سالہ نیاریکارڈ،ایک اور ریکارڈ قریب
سڈنی،کرک اگین رپورٹ
اسڈنی ٹیسٹ کیلئے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان،10 سالہ نیاریکارڈ،ایک اور ریکارڈ قریب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کا بائولنگ اٹیک ٹیسٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ وکٹ لینے والا جوڑی دار بننے کے لیے تیار ہے ۔پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن لیون کی نظریں ایک دہائی میں پہلی غیر تبدیل شدہ ہوم سیریز پر ہیں۔
آسٹریلوی سلیکٹرز نے بدھ سے شروع ہونے والے سڈنی میں ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا نام اوپن کیا ہے۔کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،10 سالوں میں پہلی بار آسٹریلیا ایک سیریز غیر تبدیل شدہ ٹیم کے ساتھ مکمل کرنے والا ہے۔25 میچوں میں مجموعی طور پر 410 وکٹیں،یہ وہ 25 میچز ہیں جس میں پیٹ کمنز،مچل سٹارک،نیتھن لائن اور ہیزل ووڈ نے ایک ساتھ کھیلا اور بولنگ کی، آسٹریلیا کے چوکے انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، بین اسٹوکس اور معین علی کی 415 وکٹوں کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے 9 ٹیسٹ انگلینڈ سے کم ہونگے جس میں فاسٹ بائولر کے چوکے کو بنیاد بناکر یہ ریکارڈ پیش کیا گیا۔
ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے نمایاں چوکور
وکٹیں 415۔معین علی، جمی اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، بین اسٹوکس (34 ٹیسٹ)
وکٹیں،410، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک (25)
سڈنی ٹیسٹ 2024 کیلئے آسٹریلیا کا اسکواڈ
پیٹ کمنز سکاٹ بولانڈ، الیکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ , عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ (وی سی)، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر۔