| | | | | |

رمیز راجہ کا ملتان پر نیا بیان،خوشدل کا نام تبدیل،ویسٹ انڈین کپتان حیران

ملتان،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

 رمیز راجہ کا ملتان پر نیا بیان،خوشدل کا نام تبدیل،ویسٹ انڈین کپتان حیران۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان  ملتان کے فینز کے گرویدہ ہوگئے،ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آفیشل دعویٰ کیا ہے کہ ملتان۔زندہ آباد۔

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی نصف صدی تاریخ کے منفرد بیٹر،3 نئے ریکارڈز

رمیز راجہ نے گزشتہ روز پاک،ویسٹ انڈیز کا پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھا تھا،ان کے ساتھ ویسٹ انڈیز بورڈ کے سی ای او بھی تھے۔آج جمعرات کو پی سی بی چیئرمین نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ  بابر اعظم نے سنچری  بناکر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کیوں دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ٹاپ پر ہیں اور تمام فارمیٹس کے بادشاہ کیوں ہیں۔رمیز راجہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ  کھلاڑیوں نے  خوشدل کا نام بدل کر دلخوش کیوں رکھا گیا،یہ اب سمجھ آگیا ہے۔

رمیز راجہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گرمی کو برداشت کرنے، دن کو ایک یاد گار دن میں بدلنے پر اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس کے ساتھ ہی کہوں گا کہ

ملتان،زند آباد۔

ادھر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن  نے کہا ہے کہ ملتان کے فینز نے ہمیں حیران بھی کردیا،ساتھ میں ہم بہت خوش بھی ہیں۔پہلے یہاں کی گرمی حیران کن تھی،پھر اوپر سے کرکٹ لوورز کی آمد نے ایسا محسوس کروایا کہ جیسے انڈیا سے میچ ہو،ہم نے اسے بہت انجوائے کیا ہے،یہ ایک قابل فخر اور نہ بھولنے والے لمحات تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *