| | | |

روہت شرما کے بیان پر شاہد آفریدی کا رد عمل آگیا

کرک اگین رپورٹ

روہت شرما کے بیان پر شاہد آفریدی کا رد عمل آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہد آفریدی کا روہت شرما کے بیان پر رد عمل آگیا ہے۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما کا پاک بھارت باہمی سیریز کے حق میں بیان خوش آئند ہے اور یہ ہمارے موقف کی حمایت ہے،یہی بات ہم بار بار کرتے آئے ہیں۔

روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ اور کوہلی کے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بڑا بیان جاری کردیا

شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اس پر کام کریں۔اب فینز کے ساتھ پلیئرز بھی اس کی ضرورت محسوس کرنے لگے ہیں۔

ایک روز قبل روہت شرما نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کاٹیسٹ میچ یا سیریز کسی نیوٹرل وینیو پر ہونا ایک شاندار لمحہ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *