| | | | | | |

روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ اور کوہلی کے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بڑا بیان جاری کردیا

 

کرک اگین رپورٹ

روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ اور کوہلی کے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بڑا بیان جاری کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شان مسعود کے بعد روہت شرما نے بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر کروانے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔پاکستان کے ٹیسٹ کپتان نے  چن روز قبل برطانوی میڈیا پر یہی بات کی تھی اور اب بھارتی کپتان نے آئی پی ایل کے دوران پروگرام کے میزبان آسٹریلین سابق کرکٹر سے دل کی باتیں کی ہیں۔

روہت شرما کہتے ہیں کہ یہ کتنا شاندار ماحول ہوگا کہ جب پاکستان اور بھارت کسی باہر کے ملک میں ٹیسٹ میچ کھیلیں۔میں اس کا حامی ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس کیلئے آسٹریلیا آن بورڈ ہے اور اس سال یا اگلے سال وہاں میچز ہونگے۔

بابر اعظم ادھر نہیں،شان مسعود نے کپتان کے طور پر بڑا دعویٰ،پاک بھارت ٹیسٹ کا پلان لیک کردیا

روہت شرما نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں میرے ساتھ ویرات کوہلی اوپننگ کریں گے۔یوں کوہلی کے میگا ایونٹ کھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *