| | | | |

بابر اعظم ادھر نہیں،شان مسعود نے کپتان کے طور پر بڑا دعویٰ،پاک بھارت ٹیسٹ کا پلان لیک کردیا

لندن،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم ادھر نہیں،شان مسعود نے کپتان کے طور پر بڑا دعویٰ،پاک بھارت ٹیسٹ کا پلان لیک کردیا۔پاکستان بمقابلہ بھارت ٹیسٹ میچ۔شان مسعود نے بڑی بات کہدی،کہتے ہیں کہ میری خواہش ہے کہ میگا طویل فارمیٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کروں۔

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے وژڈن کے 76 ویں ایڈیشن میں بطور ٹیسٹ کپتان جو باتیں کی ہیںوہ یہ واضح کرتی ہیں کہ انہیں بابر اعظم سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ کہ ان کی ٹیسٹ کپتانی بھی محفوظ ہے۔

وزڈن کرکٹ کے ماہنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی قیادت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔  کہتے ہیں کہ میری سب سے بڑی یاد ورلڈ ٹی 20 میں 2022 کے  ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف  میچ ہے۔ یہ تقریبا 94,000 لوگ تھے اور یہ حقیقت تھی، انہوں نے یاد دلایا۔اگر ہمارا پاکستان یا ہندوستان میں ٹیسٹ میچ ہے، یہاں تک کہ احمد آباد گراؤنڈ میں، یا ہم پاکستان میں یا کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلتے ہیں، تو میرا خیال ہے کہ ہندوستان بمقابلہ پاکستان کا میچ دنیا کے کسی بھی مقام کو بیچ سکتا ہے۔ یہ بہت اچھا ہوگا۔ آپ دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اور ہندوستان یقیناً بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، خاص کر جب بات ٹیسٹ کرکٹ کی ہو۔ ہم نے ابھی ایک بہت ہی دلچسپ ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز دیکھی۔ میں اسے (بھارت بمقابلہ پاکستان) کے لیے پسند کروں گا۔ ہندوستان کے خلاف پاکستان کی قیادت کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

کرک اگین ٹیم کا تجزیہ ہے کہ شان مسعود نے یہ باتیں اس وقت کی ہیں جب میڈیا میں یہ بات گردش کررہی ہے کہ اس سال آسٹریلیا میں پاکستان اور بھارت بیک وقت موجود ہونگے،اگرچہ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ اس سال دونوں میں مقابلہ کاکوئی امکان نہیں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان جس کے زیر اثر یا زیر کنٹرول ہے،ان کا حکم کب کا آگیا ہے کہ دونوں ممالک تجارت،ثقافت اور سپورٹس بحال کریں اور اس کے لئے پاکستان کی نئی قیادت تیار ہے۔بھارت میں عام انتخابات کا انتظار ہے۔اس کے بعد تیزی سے چیزیں آگے بڑھ سکتی ہیں لیکن اگر پاکستان کا موجودہ کمزور سیٹ اپ کسی انداز میں اپ سیٹ ہوگیا تو پھر یہ مشکل ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *