| | | | | | | | |

ایل پی ایل،ناک آئوٹ میچز کے نتائج،پاکستانی اسٹارز ناکام،جنوبی افریقا میں کرکٹ ملتوی،انگلینڈ میں صف ماتم

لندن،ایڈیلیڈ۔کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

ایشز کے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے آثار دیکھ کر انگلینڈ کرکٹ حلقوں میں صف ماتم بچھی ہے۔کھیل کے آخری روز پیر کو لولی لنگڑی ٹیم سے جادوئی کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ ایک ہی سیش میں کام تمام ہوجائے،جوئے روٹ کی وکٹ گرنے کے بعد فرسٹریشن اور بڑھ گئی ہے۔ٹیم سلیکشن سے لے کر مڈل آرڈر تک پر اٹیک ہے۔اوپنرز پر بھی بماری کا سلسلہ جاری ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹرز بڑی تنقید کر رہے ہیں۔

شان مسعود کے 190 پر ڈبل سنچری کا آکڑا٫اظہراورعابد علی ناکام

ایک جانب جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے جارہی ہے تو دوسری جانب اس نے کورونا کے خوف سے اپنے ملک میں 4 روزہ بڑے فرسٹ کلاس ایونٹ کے آخری رائونڈ کے میچز اگلے سال تک ملتوی کردیئے ہیں۔اس سے انٹر نیشنل کرکٹ کے انعقاد پر شکوک کے سائے گہرے ہوئے ہیں۔

ویرات کوہلی کی قیادت میں کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں پہلی ٹیسٹ سیریز کی کامیابی کے لئے آج بھی پریشان ہے۔1992 کے بعد ہاف درجن سے زائد ٹورز میں بھارتی ٹیم وہاں کبھی سیریز اپنے نام نہیں کرسکی ہے۔مشکل چیلنج 26 دسمبر سے شیڈول ہے۔

ادھر سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کے  پہلے کوالیفائر میں محمد عامر کی ٹیم گالے گلیڈی ایٹرز نے جافنا کنگز کو ہراکر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ کھیل کر 5 وکٹ پر 188 اسکور کئے۔کوشال مینڈس نے 85 اور گونا تھیلاکا نے 55 کئے۔محمد حفیظ ایک ہی کرسکے۔وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 39 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں جافنا کنگز 17 ویں اوور میں صرف 124 پر ڈھیر ہوگئی۔شعیب ملک 2 کرسکے،ادھر سے محمد حفیظ نے ایک اوور میں 21 رنز دے ڈالے،محمد عامر نے3 اوورز میں 22 رنزکے عوض1 وکٹ لی۔اہم کامیابی نووان تھشارا کے نام تھی،انہوں نے 13 رنز دے کر 5 وکٹیں اڑادیں۔

دن کا ابتدائی میچ دمبولا جائنٹس اور کولمبو سٹارز میں کھیلا گیا،اس ایلمنٹری میچ میں دمبولا نے فتح حاصل کرلی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *